منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جناز ہ شیخ خلیفہ نہیں بلکہ ملکی کونسی بڑی شخصیت پڑھائیں گے؟پاکستانیوں کا پسندیدہ نام سامنے آگیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ آج(جمعہ )ہوگی ‘شام 5بجے شریف میڈیکل سٹی میں نماز جنازہ کی ادائیگی اسکے بعد جاتی امراء رائے ونڈ میں تدفین کی جائے گی، ‘ نواز شریف نے قریبی رفقاء کے ہمراہ شریف میڈیکل سٹی میں نماز جنازہ کے انتظامات کا جائزہ لیا ، جاتی امراء میں دوسرے روز بھی تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا

اور نواز شریف سے سعودی سفیر ،سیاسی رہنمائوں اورکارکنوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ شام 5 بجے شریف میڈیکل سٹی جاتی امراء میں ادا کی جائے گی اور ان تدفین جاتی امراء رائے ونڈ میں کی جائے گی۔ نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے ۔مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل مورخہ 16ستمبر بروز اتوار عصر تا نماز مغرب جاتی امرا ء میں ہوگی‘ نوازشریف دیگر رفقاء کے ہمراہ سخت سکیورٹی میں شریف میڈیکل سٹی پہنچے جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نمازجنازہ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔بعد ازاں نواز شریف نے اپنے والد محمد شریف اور بھائی عباس شریف کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی جاوید مرزا نے میڈیا کو بتایا کہ نواز شریف تندرست ہیں لیکن انہیں بیگم کی وفات کا بہت صدمہ ہے۔ گزشتہ روز بھی جاتی امراء میں تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا ۔سعودی سفیرنواف سعید المالکی،سابق صدر مملکت ممنون حسین ،شاہد خاقان عباسی ، راجہ ظفر الحق ، سردار ایاز صادق ، مولانا فضل الرحمن ، مولانا طارق جمیل ،آفتاب شیر پائو ، حاصل بزنجو ،راجہ فاروق حیدر ، میاں افتخار حسین ،حافظ حفیظ الرحمان ، خورشید قصوری ،امیر مقام ، مولانا عبدالغفور حیدری ، احسن اقبال ،خواجہ محمد آصف ،رانا تنویر حسین ،سعد رفیق ، دانیال عزیز ،

سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف ، نجم سیٹھی ، میاں عثمان ،پرویز ملک ، خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر ، جاوید لطیف ، منشاء اللہ بٹ ، توصیف شاہ ، غزالی سلیم بٹ، لیاقت بلوچ ، مشاہداللہ خان ، مشاہد حسین سید ، سابق گورنر سندھ زبیر احمد ، زاہد حامد ،مفتاح اسماعیل ، لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید ، ڈاکٹر مختار بھرت ، وحید عالم خان، ملک ریا ض،ملک ندیم کامران اور اکرم درانی سمیت کارکنوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے نواز شریف اور حمزہ شہباز سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…