پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت کو لے کر آج لاہور پہنچیں گے،میت کے ساتھ آنے والے 13 عزیزوں کو حج ٹرمینل پر پہنچایا جائے گا ،تفصیلات جاری

datetime 13  ستمبر‬‮  2018 |

لندن /لاہور(آئی این پی ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت کو لے کر آج(جمعہ) کی صبح لاہور پہنچیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت کو لے کر آج بروز جمعہ لاہور پہنچیں گے۔کلثوم نواز کی میت ایئرپورٹ سے جاتی امرا منتقل کرنے کے لئے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ کلثوم نواز کی میت جہاز سے ایمبولینس میں منتقل کی جائے گی۔

شریف فیملی کے افرادآصف بیگ مرزا،خدیجہ مرزا،سائرہ صالح بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ مسلم لیگ(ن)کے رہنمااعجازگل،صائمہ طارق،نرگس بٹ بھی لندن سے لاہور روانہ ہوئے۔میت کے ساتھ آنے والے 13 عزیزوں کو حج ٹرمینل پر پہنچایا جائے گا جس کے بعد فیملی کے پانچ افراد جن میں میت لینے کیلئے ایپرن تک جائیں گے، سات گاڑیاں اور ایک ایمبولینس ایئرپورٹ کے اندر جاسکیں گی ۔مسافروں کی امیگریشن اور کسٹم حج ٹرمینل پر ہو گا۔ اس موقع پر پنجاب حکومت کے تین افسران شریف فیملی کو سہولت فراہم کرنے کے لئے موجود ہوں گے۔دوسری جانب نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کے پیرول رہائی میں 5 روز کی توسیع کر دی گئی ہے، انھیں 12 ستمبر سے 17 ستمبر شام 4 بجے تک پیرول پر رہائی مل گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔اس سے قبل بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ لندن کے ریجنٹ اسلامک سینٹر میں ادا کی گئی جس میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف، حسین نواز، حسن نواز، اسحاق ڈار، چودھری نثار، لیگی کارکن اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایک اندازے کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ میں 8 ہزار کے لگ بھگ افراد شریک ہوئے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت کو لے کر آج(جمعہ) کی صبح لاہور پہنچیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت کو لے کر آج بروز جمعہ لاہور پہنچیں گے۔کلثوم نواز کی میت ایئرپورٹ سے جاتی امرا منتقل کرنے کے لئے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…