ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

حکومت نے فنانس ایکٹ 2018 کے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترامیم کر دیں،4 لاکھ سے 48لاکھ روپے سالانہ آمدن پر بڑے ٹیکس عائد،تفصیلات جاری

datetime 13  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2018 کے انکم ٹیکس آرڈیننس میں بعض ترامیم کر د یں،چار لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا ،آٹھ لاکھ روپے سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 2 ہزار روپے ٹیکس ہو گا جب کہ 12 لاکھ روپے سے 24 لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر 5 فیصد انکم ٹیکس ہو گا،

24 لاکھ روپے سے 48 لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر 60 ہزار روپے ٹیکس ہو گا،اڑتالیس لاکھ روپے سے زیادہ سالانہ آمدن پر 3 لاکھ فکسڈ ٹیکس اور اضافی 15 فیصد دینا ہو گا۔جمعرات کو حکومت نے فنانس ایکٹ2018کے انکم ٹیکس آرڈیننس میں بعض ترامیم کردیں ، تنخواہ دار طبقے کیلئے دی گئی رعایت کم کردی گئی ،4لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، 4 سے 8لاکھ روپے سالانہ آمدن پر2ہزار روپے ٹیکس ہوگا ، 12سے24لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر 5فیصد انکم ٹیکس ہوگا ، 24لاکھ سے 48لالھ روپے تک سالانہ آمدن پر60ہزار روپے ٹیکس ہوگا ، 24 لاکھ سے زیادہ اور48لاکھ روپے سے کم رقم پر 10فید اضافی ٹیکس ہوگا ، 48لاکھ روپے سے زیادہ کو سالانہ آمدن پر3 لاکھ فکسڈ ٹیکس اور اضافی15فیصد دینا ہوگا ، تنظیموں اور ایسوسی ایشن آف پرسنز کیلئے ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کردی گئی ۔ ایسوسی ایشن آف پرسنز کی 4لاکھ روپے سے سالانہ آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا ، ایسوسی ایشن آف پرسنز کی 4لاکھ سے12لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر 4فیصد ٹیکس ہوگا ، آمدن پر40ہزار روپے فکسڈ ٹیکس ہوگا ۔ ایسوسی ایشن آف پرسنز کی 12لاکھ سے24لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر 10فیصد اضافی ٹیکس ہوگا ۔ ایسوسی ایشن آف پرسنز کی 24سے36لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر15فیصد اضافی ٹیکس ہوگا ۔ ایسوسی ایشن آف پرسنز کی 24لاکھ سے 36 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ایک لاکھ 60ہزار روپے فکسڈ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…