جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے شریف فیملی کی شوگر ملز ہٹانے کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنادیا،مالکان نے حکومت کے ساتھ کیا فراڈ کیا؟چیف جسٹس ثاقب نثار کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 13  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے شریف فیملی کی شوگر ملز ہٹانے کے فیصلے کے خلاف اپیلیں خارج کردیں۔سپریم کورٹ میں شریف فیملی کی شوگر ملز واپس منتقل کرنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے حسیب وقاص، اتفاق اور چوہدری شوگر ملز کو دو ماہ میں واپس اپنے پچھلے اور اصل مقام پر منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے شریف خاندان کی اپیل مسترد کردی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ مالکان نے پاور پلانٹ کا کہہ کر

شوگر ملیں لگادیں، یہ تو عدلیہ اور حکومت کے ساتھ فراڈ تھا، 2006 میں جنوبی پنجاب میں شوگر مل بنانے پر مکمل پابندی تھی، پابندی والے علاقے میں شوگر مل منتقل کرنا بھی نئی مل لگانے کے مترادف ہے۔عدالت نے عبداللہ شوگر مل سے متعلق اپیل منظور کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین متفق ہیں کہ عبداللہ شوگر مل کبھی دوسری جگہ منتقل نہیں ہوئی، ہائی کورٹ نے حقائق جاننے میں غلطی کی ہے۔ عدالت نے عبداللہ شوگر مل کی حد تک لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…