جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

جاتی امرا کو سب جیل قرار دیکر آنے والے ملکی ،غیر ملکی مہمانوں سے ملنے کی اجازت ،نواز شریف کو اہلیہ کے چہلم تک جیل منتقل نہ کیاجائے ،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2018 |

لاہو ر( این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اہلیہ کے چہلم تک جیل منتقل نہ کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔(ن) لیگ کے رکن اسمبلی میاں نصیر احمد کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ معزز ایوان میاں نواز شریف کی اہلیہ کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار اور ان کی جمہوریت کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔کلثوم نواز کی وفات شریف خاندان کے لیے

کسی المیے سے کم نہیں۔ شریف خاندان کی ملک کے لیے خدمات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ یہ ایوان حکومت سے اپیل کرتا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بناء پر نواز شریف کی پیرول پر رہائی بڑھائی جائے، نواز شریف کو واپس اڈیالہ جیل منتقل نہ کیا جائے۔ جاتی امرا کو بیگم کلثوم نواز کے چہلم تک سب جیل قرار دیا جائے۔ اس کے علاوہ نواز شریف کو کلثوم نواز کی تعزیت کے لیے آنے والے ملکی اور غیر ملکی مہمانوں سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…