ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم ہائوس میں موجود بھینسوں کو ہلکا مت لیجئے!! ایک بھینس کی قیمت کتنے لاکھ روپے ہے اور اس کی دیکھ بھال کیلئے کتنا عملہ ہر وقت موجود رہتا ہے؟ایسے انکشافات سامنے آگئے کہ آپ دنگ رہ جائینگے

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی وزیراعظم ہائوس میں موجود لگژری گاڑیوں کے بیڑے کی نیلامی کا اعلان کیا تھا اور اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر نیلامی کیلئے تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے تاہم گزشتہ روز حکومت کی جانب سے وزیراعظم ہائوس کے 4ہیلی کاپٹر اور اس میں غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے رکھی گئی بھینسیں بھی

فروخت کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے وزیراعظم ہائوس کی بھینسیں اور ہیلی کاپٹر نیلام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بھینسیں نواز شریف اور ان کے خاندان کی غذاتی ضروریات پوری کرنے کیلئے وزیراعظم ہائوس میں رکھی گئی تھیں اور ان کے اخراجات سرکاری خزانے سے ادا کئے جاتے تھے۔ بھینسوں کی نیلامی کے اعلان کے بعد حکومت کے اس فیصلے پر خوب ہنسی اڑائی گئی تاہم سرکاری ٹی وی پر نشر ایک رپورٹ کے مطابق ان بھینسوں کو ہلکا نہ لیا جائے کیونکہ یہ بھینسیں پاکستان کی سب سے بہترین نیلی راوی نسل سے تعلق رکھتی ہیں اور ایک بھینس کی قیمت قریبا دو لاکھ روپے ہے۔بھینسوں کی دیکھ بھال اور دودھ کی سپلائی پر 4 افراد کا عملہ مامور ہے۔بھینسوں کی نگرانی پر مامور سپروائزر مقصود چیمہ کا کہنا ہے کہ بھینسوں کی خوراک پر ماہانہ 35ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں جب کہ دیگر اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔اس کے علاوہ ایک ڈرائیور اور گاڑی بھی ہے جو بھینسوں کے لیے چارا لانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔عملے میں موجود ایک فرد کا کہنا ہے کہ وہ صبح تین بجے سے ان بھینسوں کی دیکھ بھال کرنا شروع کرتا ہے لیکن اسے کبھی خالص دودھ نصیب نہیں ہوا۔واضح رہے کہ بھینسوں کے حوالے سے خبر نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سامنے آئی تھی اور اس سے پہلے پاکستانی عوام کو اس حوالے سے معلومات نہ تھی کہ وزیراعظم ہائوس میں باقاعدہ غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے ایک فارم ہائوس بھی قائم کر کے رکھا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…