جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

آج کی سب سے بڑی خبر : دعائیں رنگ لے آئیں ، حکومت نے صوبہ پنجاب میں ڈیم بنانے کا اعلان کر دیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پنجاب حکومت نے صوبے میں ڈیمز بنانے کا اعلان کر دیا، جنوبی پنجاب میں رودکوہی اور سیلاب سے بچاؤ کے لئے منی ڈیم بنائے جائیں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں نئے ڈیمز بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے

یہ بات پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پرکہی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بی پنجاب میں رودکوہی اور سیلاب سے بچاؤ کے لئے منی ڈیم بنائے جائیں گے ۔عوام کو آسانیاں ملیں اور یہی ہمارا ایجنڈا ہے ۔سیف سٹی پراجیکٹ ہر ڈویژن میں شروع کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات میں معاونت کیلئے فوج اور رینجرز کو طلب کیا گیا ہے ۔مجالس اور جلوسوں کی نگرانی خفیہ کیمروں سے ہوگی۔ اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیفٹیننٹ جنرل(ر) ندیم احمد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی ٰ نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب میں رودکوہی اور سیلاب سے بچاؤ کے لئے منی ڈیم بنائے جائیں گے ۔ مزید برآں وزیراعلیٰ سے یو ایس ایڈ کے وفد نے ملاقات کی،جس میں تعلیم، صحت، زراعت، توانائی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت صوبے کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس ہوا۔وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں اراضی سینٹر زمیں عوام کو درپیش مسائل کے فی الفور دور کرنے اور لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا دائرہ کار تحصیل سے بڑھا کر قانونگوئی تک کرنے کی ہدایت کی ہے

انہو ں نے کہا عوام کو آسانیاں ملیں اور یہی ہمارا ایجنڈا ہے ۔بعدازاں صوبے اور ڈیرہ غازی خان کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ کو پوری طرح متحرک ہونا ہوگا۔اب کاغذی کارروائی نہیں چلے گی۔چھوٹے شہروں اور قصبات میں لیڈیز اور چلڈرن پارک ہونا ضروری ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…