منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

اب آپکی بہادر گڑیا کورونا نہیں آتا اورآپ بھی۔۔۔!!! مریم نواز کی اپنی والدہ کیساتھ ہونیوالی آخری گفتگو منظر عام پر آگئی، تفصیلات جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہو جائینگی

datetime 12  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کی  کلثوم نواز سے وطن واپسی پر آخری گفتگو سامنے آگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز نے 13 جولائی کو لندن سے پاکستان واپسی پر طیارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہم لندن پہنچے تو ہیتھرو ایئر پورٹ پر میرے بھائی کا والد کو فون آیا کہ آپ گھر نہ جائیں بلکہ سیدھا ہسپتال پہنچیں، کیونکہ امی ہسپتال میں ہیں۔ والد  نے پوچھا ان کو کیا ہوا ؟

کیوں ہسپتال لے کر گئے ہیں؟ جس پر بھائی نے بتایا کہ ان کا بلڈ پریشر گر گیا تھا۔ تاہم انہوں نے کچھ نہیں بتایا ۔ لیکن جب ہم ہسپتال پہنچے اور میں ان کے روتے ہوئے چہرے دیکھے تو میں ان سے پوچھا کہ کیا ہوا ہے ؟ تو انہوں نے بتایا کہ امی کو کارڈیک اریسٹ ہوگیا ہے۔ مریم نواز نے بتایا کہ وہ میرے لیے ایک انتہائی افسوس ناک لمحہ تھا۔ پھر پورا ایک مہینہ میری والدہ نے نہ آنکھیں کھولیں اور نہ ہی کوئی اشارہ دیا۔ وینٹی لیٹر پر بے ہوش رہی۔ میں اور میرے والد نواز شریف ہر روز ہسپتال جا کر صبح سے شام تک آوازیں دیتے تھے۔ اسی امید کے ساتھ روز وہاں جا کر ان کے پاس بیٹھے رہتے کہ ایک بار وہ ہمیں پاکستان جانے سے پہلے دیکھ لیں۔ اسی دوران فیصلہ بھی آگیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم واپس آنا تھا تو انہوں نے اچانک آنکھیں کھولیں۔ اللہ تعالیٰ کے کام ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ کو پتہ نہیں کیا منظور تھا۔ انہوں نے آنکھیں کھولیں تو ان کی آنکھوں سے 2آنسو باہر آگئے ۔ تو امی کو میں نے کہا کہ امی دیکھیں میں وہی آپ کی گڑیا ہوں جس کو آپ کہتی تھیں کہ آپ نے ہر وقت آنسو آنکھوں پر رکھے ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ شہبازشریف ،کلثوم نوا ز کی میت لینے کیلئے لندن روانہ ہوچکے ہیں وہ کل رات واپس پاکستان پہنچیں گے جبکہ انہیں جمعہ کو جاتی امرا میں سپرد خاک کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…