پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

چاچو!آپ نے میرا یہ کام نہیں کیا ، یہ بات ساری زندگی نہیں بھولوں گی اڈیالہ جیل میں رقت انگیز ملاقات پر مریم نواز نے شہباز شریف کو بار بار یہ بات کیوں کہی ؟ آ نکھیں نم کر دینے والی خبر

datetime 12  ستمبر‬‮  2018 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد گزشتہ روز لندن میں ہارلے اسٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی ہیں ، وہ گلے کے کینسر میں مبتلا تھیں جب کہ دوران علاج ان کو دو مرتبہ دل کا دورہ بھی پڑ چکا تھا۔ بیگم کلثوم نواز کی رحلت کی خبر جیل میں قید ان کے شوہر اور سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو دی گئی تو وہ آبدیدہ ہو گئے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بیگم کلثوم نواز کی وفات کی خبر کنفرم کی جس کے بعد وہ نواز شریف، مریم نواز سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں سب ہی گلے مل کر آبدیدہ ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اس موقع پر شہباز شریف کے ہمراہ مریم نواز کی بیٹیاں اور داماد بھی تھے۔مریم نواز بھی اپنے چچا شہباز شریف اور اہل خانہ کی آمد پر رو پڑیں جنہیں اہل خانہ نے دلاسہ دیا۔ مریم نواز نے اپنے بچوں کو کافی دیر گلے لگائے رکھا۔ مریم نواز شہباز شریف سے والدہ کا چہرہ نہ دکھانے کا شکوہ کرتی رہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے والدہ سے ملاقات کئے دو ماہ ہونے اور ان سے بات نہ ہونے کا بار بار تذکرہ کیا۔ مریم نواز آخری کال پر والدہ کا چہرہ دکھا دینے کی بات کرتی رہیں۔نواز شریف ، شہباز شریف اور اہل خانہ مریم نواز کو دلاسہ دینے کے ساتھ ساتھ صبر کی تقلین بھی کرتے رہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مریم نواز سے منسوب تمام بیانات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کا کوئی بھی بیان مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کیا جائے گا ان سے منسوب تمام بیانات من گھڑت ہیں۔خیال رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو پنجاب حکومت نے 12گھنٹے کیلئے ابتدائی پیرول پر رہا کیا تھا جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل سےائیرپورٹ کیلئے روانہ ہوئے جہاں

خصوصی طیارے کے ذریعے انہیں لاہور لایا گیا ۔ پنجاب حکومت نے آج نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے پیرول میں تین دن کی توسیع دیدی ہے۔ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے پیرول کیلئے شہباز شریف نے پنجاب حکومت کو درخواست دی تھی۔ شہباز شریف نے درخواست میں 5روز کے پیرول کیلئے کہا تھا تاہم پنجاب حکومت نے پہلے ابتدائی طور پر 12گھنٹے اور بعد ازاں پیرول کی مدت 3دن کر دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…