اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

بیگم کلثوم نواز کی تدفین ،شہبازشریف نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ محترمہ کلثوم نواز کی وفات سے بے حد صدمہ ہوا، فلائٹ دستیاب ہونے پر ہی لندن روانہ ہوں گا ۔انہوں نے کہا کہ کلثوم نوازنے ماں،بہن،بیٹی اوراہلیہ کے طورپرمثالی کرداراداکیا،مشکل ترین حالات میں بیگم کلثوم نوازنے مصائب کاڈٹ کرمقابلہ کیا۔خاندانی ذرائع نے تصدیق کی کہ کلثوم نواز کی تدفین پاکستان میں ہوگی ،انہیں لاہور میں سپرد خاک کیا جائیگا ۔بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں تقریباً ایک سال 25دن تک زیرعلاج رہیں،

انہیں 17اگست 2017ء کو علاج کیلئے لندن لے جایا گیا تھا جہاں 22اگست کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی ۔ن لیگ کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ کلثوم نواز عظیم محب وطن ،شفیق اور نیک سیرت خاتون تھیں مان کے انتقال کی خبر سے دکھ ہوا ،کیا ہوجاتا اگر نوازشریف ایک ماہ کلثوم نواز کی عیادت و خدمت کرلیتے ؟انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کو بیگم کلثوم نواز سے دور رکھا گیا ،وہ گزشتہ ایک سال سے بیمار تھیں ٗاحسن اقبال نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر کو بڑا صدمہ قرار دیا ۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…