پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

عمران خان کیخلاف گھناؤنی سازش بے نقاب،جعلی حکومتی لیٹرزپر کون نوٹیفکیشن جاری کر رہا ہے؟تحقیقات پر بھانڈا پھوٹ گیا،سنسنی خیز انکشافات

datetime 11  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی حکومت سے منسوب جعلی لیٹر کون جاری کر رہا ہے ؟سراغ مل گیا،۔قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے جعلی  لیٹر کہاں سے جاری ہو رہے ہیں؟ اس حوالے سے انکشاف ہوا ہے حکومت مخالف ایک میڈیا سیل، بیوروکریٹس کی ٹیم اور سابقہ ادوار میں مختلف محکموں میں بھرتی کیے گئے سابق حکومت کے وفادار ملازمین کے گروپ اس کام میں ملوث ہیں ۔

باوثوق ذرائع کے مطابق یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس طرح کے مزید لیٹرز بھی تیار کیے گئے جو مختلف اوقات میں اچانک جاری کیے جانے تھے اور اس سے حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جانا تھا۔جعلی احکامات اور لیٹر جاری کیے گئے توانہیں مختلف ٹاک شوز میں اصل لیٹر سمجھ کر ڈسکس کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر شور مچا تو اس پر ہونے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ سابقہ حکومت کے دو گروپ باقاعدہ اس میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے لیے باقاعدہ جعلی لیٹر ہیڈ، جعلی مہریں اورسر کاری کاغذات میں استعمال ہونے والی زبان کے ماہر سے کام لیا گیا۔سابقہ حکومت کے قریبی بیوروکریٹس کا ایک گروپ جھوٹے لیٹرز کو سچا بنانے کے لیے میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو یہ بھی کہتا کہ یہ لیٹر ٹھیک ہیں۔ جعلی لیٹر جاری کرنے والا یہ مافیا واٹس ایپ کے ذریعے رابطے کرتا ہے۔ اس حوالے سے اہم ادارے کافی تفصیلات حاصل کر چکے ہیں۔ جبکہ ایک بیوروکریٹ اس حوالے سے بیان بھی درج کروا چکا ہے کہ مجھے بھی اس عمل میں شامل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔وزارت اطلاعات سے وزیر اعظم ہاؤس اور دیگر محکموں میں کون کون سابق حکومت کے لیے مخبری کر رہا ہے اور کون کون وفاداری نبھانے کے لیے اس گھناؤنی سازش کا حصہ ہے ، اس حوالے سے اہم ادارے ٹیلی فون کالز اور واٹس ایپ ریکارڈ حاصل کر رہے ہیں۔مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…