بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

’’جیتو پاکستان‘‘ بڑا فراڈ پکڑاگیا،متعدد گرفتار

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) انویسٹی گیشن پولیس صدر ڈویژن نے قتل اورنوسربازی کی سنگین وارداتوں میں ملوث 3گروہوں کے9ملزموں کو گرفتار کرملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا۔اِن خیالات کا اظہارایس پی صدر راشد ہدایت نے تھانہ گرین ٹاؤن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

اُنہوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن کی ٹیمیں قتل ،نوسربازی اوردیگر وارداتوں کی روک تھام اور ان کے سدباب کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سر گرم عمل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تھانہ ٹاؤنشپ کے انچارج سب انسپکٹر محمد ندیم نے چند ماہ قبل اغواء ہونے کے بعد قتل کرنے والے مقتول محمد عامرکے ملزم اس کے دوست یسین اور اس کے بھائی ثناء اللہ نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ موچی پورہ میں ٹریکٹر ٹرالی پر ریت بجری کا کام کرتا ہے تو اس نے اپنے دوست محمد عامر کو ٹریکٹر ٹرالی پر کام لگوانے کے بہانے شیخوپورہ بلایا اور ملزمان نے عامر کو کھیتوں میں لے جا کر قتل کر کے اس کی نعش قریبی نالے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انچارج انویسٹی گیشن سندر سب انسپکٹر محمد اکرم نے لڑائی جھگڑے کے دوران اپنے مزدورساتھی امتیاز احمدکو قتل کرنے والے ملزم دلبر حسین کو گرفتار کر لیا۔ امتیاز احمد اور دلبر حسین فیکٹری میں مزدوری کرتے تھے اور لوڈنگ کے ٹھکیدار تھے ۔ ان کا آپس میں کسی بات پر جھگڑا ہو ا جس پر ملزم دلبر حسین نے لکڑی کا بالا مار کر امتیاز احمدکو قتل کر اپنے آبائی گاؤں چشتیاں فرار ہو گیا۔ پولیس نے ٹریس کر کے ملزم کو اس کے آبائی گاؤں چشتیاں سے گرفتار کر لیا۔اسی طرح تھانہ سبزہ زار کے انسپکٹر زبیر اختر نے بذریعہ میسج لوگوں کو انعام کا لالچ دے کر لوٹنے والے گینگ کے 6ملزما ن محمدسلیم ، محمد عیسی،قمر،عمران،غلام عباس اور ثقلین کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان لوگوں کو بذریعہ فون میسج دیتے کہ آپ کا انعام(جیتو پاکستان،بینظیر انکم سپورٹ پروگرم) وغیرہ نکلا ہے آپ ہمیں ایزی پیسہ کے ذریعے رقم بھجوائیں جو لوگ رقم کی لالچ میں آکر رقم سینڈ کر دیتے ہیں ۔ ملزمان کے قبضہ سے موبائل فون،نقدی ،لیپ ٹاپ اور لاکھوں روپے مالیتی کا مال مسروقہ وگاڑی برآمد۔ دوران تفتیش ملزمان نے 7وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ آخر میں ایس پی انویسٹی گیشن صدر راشد ہدایت نے سنگین وارداتوں میں ملوث گروہوں کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی اورتعریفی اسناد تقسیم کیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…