منگل‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2026 

ڈیم فنڈ میں نعیم بخاری نے 40لاکھ اور اعتزاز احسن نے کتنی رقم عطیہ کر دی؟چیف جسٹس نے بھری عدالت میں اعلان کرتے ہوئے اعتزاز احسن کے بارے میں کیا تاریخی کلمات کہہ دئیے؟

datetime 10  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان کیلئے شاہین ائیرلائنز کے زائد کرایوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اعتزاز احسن اور نعیم بخاری کے  ڈیم فنڈ میں جمع کرائے عطیات کی رقم بتادی، اعتزاز احسن کا نام لینے پر چیف جسٹس سے شکوہ، چیف جسٹس آف پاکستان نے اعتزاز احسن کو ججز کیلئے رول ماڈل قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے گلگت بلتستان کیلئے شاہین ائیرلائنز کے زائد کرایوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے

دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ اعتزازاحسن نے ڈیم فنڈمیں 20 لاکھ روپے جمع کرائے تھے،نعیم بخاری نے بھی 40 لاکھ روپے ڈیم فنڈمیں جمع کرائے۔اس پر نام لینے پر اعتزاز احسن نے چیف جسٹس سے شکوہ کیا کہ میرے پیسوں کے حوالے سے بتانے کی کیا ضرورت ہے؟ جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے اعتزاز احسن کو کہا کہ اعتزاز صاحب آپ عام آدمی نہیں قوم کے دانشور ہیں اور ہمارے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ چیف جسٹس کی بات سن کر اعتزاز احسن  نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نواز شریف کی سیاست میں انٹری


لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…