بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

انٹرنیٹ ووٹنگ سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن ،صرف 9روز کے دوران کتنے پاکستانیوں نے رجسٹریشن کیلئے اپلائی کیا ؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) انٹرنیٹ ووٹنگ سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی شرح مایوس کن حد تک کم، گذشتہ 9روز کے دوران 6ہزار کے قریب بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے رجسٹریشن کیلئے اپلائی کیا ہے ، رجسٹریشن کیلئے اپلائی کرنے والوں میں اکثریت کا تعلق مغربی ممالک سے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک

سے سب سے کم پاکستانیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے ، ضمنی انتخابات کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی اخری تاریخ15ستمبر مقرر ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق نادرہ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے آنے والے ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو شریک کرنے کیلئے انٹرنیٹ ووٹنگ کے طریقہ کار کے تحت رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ 9روز کے دوران صرف 6ہزار کے قریب بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے انٹرنیٹ ووٹنگ کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن اور نادرہ کی جانب سے دئیے گئے آن لائن فارم کے زریعے اپلائی کیا ہے جس میں اب تک 4ہزار کے قریب افراد کی رجسٹریشن مکمل ہوچکی ہے الیکشن کمیشن کے مطابق آنے والے ضمنی انتخابات میں 7 لاکھ 32ہزار کے قریب بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی حصہ لیں سکتے ہیں اور نادرہ کی جانب سے بنائے جانے والے انٹرنیٹ ووٹنگ کے طریقہ کار کے تحت انہیں ضمنی انتخابات میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے 1ستمبر سے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا تھا تاہم 9 روز کے دوران صرف 6ہزار کے قریب بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے رجسٹریشن کیلئے اپلائی کیا ہے جس میں اکثریت کا تعلق امریکہ اور برطانیہ سمیت مغربی ممالک سے ہے جبکہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک جہاں پر پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے کی جانب سے انٹرنیٹ ووٹنگ میں تاحال زیادہ سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…