منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

سوات،84میگاواٹ کے حامل مٹلتان ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر عوام نے کام بند کروادیا،انتہائی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

سوات ( آن لائن) 84میگاواٹ کا حامل اہم منصوبہ کٹائی میں پڑگیا ،مٹلتان ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر گزشتہ تین مہینوں سے کام بند ،اراضی کی قیمت نہ دینے پر مقامی لوگوں نے کام بند کردیا ہے ،مقامی انتظامیہ اور محکمہ شیڈو عوام کو اراضی کی قیمت دینے میں سنجیدہ نہیں ،زرائع ،تفصیلات کے مطابق مٹلتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پرجاری کام گزشتہ تین مہینوں سے بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے زرائع کے مطابق حکومت نے ڈیم کے لئے جو زمین لی ہے اُس کی عوام کو تاحال پیسے آدانہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں

نے ڈیم پر کام بند کردیا ہے زرائع کے مطابق حکومت نے ایک سو سے زائد کنال زمین اس ڈیم کے لئے مقامی لوگوں سے لی ہے جس میں صر ف 25کنال کی قیمت دی گئی ہے جبکہ باقی ماندہ اراضی کی قمیت تاحال نہیں دی گئی اُنہوں نے کہا کہ سرکار کی طرف سے فی کینال 25لاکھ قیمت مقرر کی گئی تھی لیکن اب وہ بھی نہیں دی جارہی ہے زرائع کے مطابق سرکار نے اس ڈیم کے پراجیکٹ کے مختلف ٹھیکے اور نوکریاں مقامی لوگوں کو دینے کا اعلان کیا تھا لیکن اب سرکار اپنے اس وعدے سے بھی پہلو تہی کررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…