بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر اہم صوبے کی کی صوبائی تنظیم کو تحلیل کردیا گیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سندھ کی صوبائی تنظیم کو تحلیل کردیا گیااور نئی تنظیم سازی کے لئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی سر براہی میں 25 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن)نے سندھ میں ایک ماہ میں دوبارہ تنظیم سازی کا فیصلہ کیا ہے

اس ضمن میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ن لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے سندھ کی تنظیم بشمول تمام ڈویژن،ضلعی اور دیگر تمام تنظیمیں تحلیل کردی ہیں۔تنظیم سازی کے لئے ایک 25 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے چیئرمین سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور سیکر یٹری سلیم ضیا ہوں گے ۔کمیٹی 30 روز میں کام مکمل کرے گی۔کمیٹی کے دیگر ارکان میں اسد جونیجو،مفتاح اسماعیل، کھیئل داس کوہستانی،یاسین آزاد،زین انصاری،منور رضا،خواجہ طارق نذیر،علی اکبر گجر،ناصر الدین محمود،قمر زمان راجپوت،سید شاہ زمان شاہ،میر امان اللہ خان تالپور،سید آفتاب علی شاہ،حافظ صادق سمیجو،احسان احمد سومرو،امام دین کھوسو،ڈاکٹر درشن،خلیق الزمان راجہ انصاری،خالد شیخ،مہیش تالریجہ،سورٹھ تھیبو،پروین بشیر اور نیلم والگی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)انتخابات کے بعد سندھ میں غیر فعال ہوچکی تھی اور بڑے پیمانے پر سیاسی سرگرمیاں بھی نظر نہیں آرہی تھیں جبکہ کارکنان بھی تنظیمی کاموں میں دلچسپی نہیں لے رہے تھے جس کے متعلق پارٹی قیادت کو کئی کارکنان کی جانب سے شکایت بھی کی گئی تھیں اس کے بعد پارٹی قیادت نے سندھ میں تنظیم سازی کا فیصلہ کیا تھا۔  مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سندھ کی صوبائی تنظیم کو تحلیل کردیا گیااور نئی تنظیم سازی کے لئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی سر براہی میں 25 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…