منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

دبئی حکومت کا بڑی تعداد میں تارکین کی جگہ اپنے شہریوں کو بھرتی کرنے کا اعلان،متعدد اہم شعبوں سے غیرملکی باہر ہوگئے

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

دبئی(این این آئی) دبئی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ایک سو دنوں میں 4مختلف شعبوں میں 3500غیرملکیوں کی جگہ شہریوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ وزارت ہیومن ریسورسز نے مختلف ریاستوں کی حکومت کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ہیومن ریسورسز کی وزارت نے دبئی سمیت دیگر ریاستوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے کہ آئندہ ایک سو دنوں کے اندر سیاحت، بینکنگ، انشورنس اور ریٹیل سیلز کے شعبوں میں 3500تارکین کی جگہ

اماراتی شہریوں کو بھرتی کیا جائے گا۔معاہدے کے مطابق بینکنگ کے شعبے میں ایک ہزار مقامی نوجوانوں کے لئے اسامیاں پیدا کی جائیں گی۔ انشورنس کے شعبے میں 500غیر ملکیوں کی جگہ اماراتی نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ سیاحت اور ریٹیل کے شعبے میں دو ہزار غیر ملکیوں کو فارغ کرکے ان کی جگہ مقامی شہریوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ فیصلے کا نفاذ فوری طور پر ہوگا اور ایک سو دن کے اندر ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…