لاہور(آئی این پی) بیوروکریسی کی عالیشان رہائشگاہیں کہاں کہاں اور کتنے رقبے پر‘ کب نیلامی کروائی جائے گی‘نئے افسر کتنے مرلے کے گھر میں رہیں گے‘ پنجاب حکومت نے محکمہ بلدیات کو مراسلہ جاری کر کے تفصیلات مانگ لیں‘مراسلہ کے مطابق اسٹیٹ افسروں نے بلدیات کمشنر آفس، ڈی سی آفس، میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت دیگر محکموں کے افسروں سے دو روز میں رپورٹ طلب کی ہے‘‘
عبدالعلیم خان سرکاری بنگلوں اور رہائش گاہوں کی مالیت سے متعلق رپورٹ پر بریفنگ وزیراعظم عمران خان کو دیں گے‘ تاہم سرکاری بنگلوں اور رہائش گاہوں کی نیلامی کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت ہی کرے گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم کا حصہ بننے کیلئے سیکریٹری بلدیات عارف انوار بلوچ سے افسروں کے زیراستعمال عالیشان رہائش گاہوں اور ریسٹ ہاوسز کی تفصیلات طلب کرلیں۔ پنجاب حکومت نے 10 مرلہ سے 5 کنال یا اس سے زائد کی رہائش گاہوں کا تخمینہ لگانیکی ہدایت کردی۔ حقائق پر مبنی کوائف کا سرٹیفکیٹ سیکشن آفیسر سٹیٹ کوجمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیکرٹری بلدیات سرکاری افسران کے زیر استعمال بنگلوں اور رہائش گاہوں کی رپورٹ سینئر صوبائی وزیر کو پیش کریں گے عبدالعلیم خان سرکاری بنگلوں اور رہائش گاہوں کی مالیت سے متعلق رپورٹ پر بریفنگ وزیراعظم عمران خان کو دیں گے‘ تاہم سرکاری بنگلوں اور رہائش گاہوں کی نیلامی کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت ہی کرے گی۔ بیوروکریسی کی عالیشان رہائشگاہیں کہاں کہاں اور کتنے رقبے پر‘ کب نیلامی کروائی جائے گی‘نئے افسر کتنے مرلے کے گھر میں رہیں گے‘ پنجاب حکومت نے محکمہ بلدیات کو مراسلہ جاری کر کے تفصیلات مانگ لیں‘مراسلہ کے مطابق اسٹیٹ افسروں نے بلدیات کمشنر آفس، ڈی سی آفس، میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت دیگر محکموں کے افسروں سے دو روز میں رپورٹ طلب کی ہے