جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے اہم رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کو ٹکٹ کی پیشکش اور ان کی پارٹی میں شمولیت کی خبریں،تحریک انصاف نے بڑا سرپرائز دے دیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم کے اہم رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کو ٹکٹ کی پیشکش اور ان کی پارٹی میں شمولیت کی خبریں،تحریک انصاف نے بڑا سرپرائز دے دیا،تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار سے رابطے کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار کو این اے 247 سے ٹکٹ دینے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔میڈیا سے بات چیت میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار دن میں خواب دیکھ رہے ہیں۔ انھوں نے طنزیہ کہا کہ

کہیں ایم کیوایم رہنما یہ نہ کہہ دیں کہ انہیں پی ٹی آئی نے عمران خان کی جگہ چیئرمین بننے کی پیشکش بھی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی دیہات، شہر یا گلی کی پارٹی نہیں، ہم اپنے ووٹرز کو کیا منہ دکھائیں گے، پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کا احترام اپنی جگہ مگر اس قسم کی بات میں نہ کوئی صداقت ہے اور نہ کوئی ایسی بات ہوئی ہے، اگر انہیں کوئی پیشکش ہوئی ہے تو پیشکش کرنے والے کانام لینا چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…