پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب کابینہ میں توسیع ،مزید وزراء، مشیر اور معاون خصوصی شامل ،کفایت شعار حکومت کے وزراء کی مجموعی تعداد کتنی زیادہ ہوگئی؟حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پنجاب کابینہ میں مزید توسیع کر دی گئی ،مزید نووزراء، تین مشیر اور پانچ معاون خصوصی شامل کئے گئے ہیں ۔ وزراء میں پیر سید سعید الحسن شاہ، مہر محمد اسلم،سید حسین جہانیاں گردیزی، محمد اجمل ،آشفہ ریاض، شوکت علی لالیکا، محمد اخلاق ،زوار حسین وڑائچ اور اعجاز مسیح شامل ہیں ۔ کابینہ میں توسیع سے وزارتوں کی تعداد 32ہو گئی ہے ۔ تین مشیر مقرر کر کے انہیں محکمے بھی الاٹ کر دئیے ہیں جن میں عبد الحی دستی زراعت ،فیصل حیات ڈیری ڈویلپمنٹ اور محمد حنیف صحت سے متعلقہ امور کے مشیر ہوں گے جبکہ پانچ معاون خصوصی کے ناموں کا اعلان کر کے

انہیں بھی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں ۔محمد سلمان ٹرانسپورٹ، سید رفاقت علی گیلانی مذہبی امور، عمر فاروق امور نوجوانان و کھیل ، امیر محمد خان جنگلات اور خرم خان لغاری محکمہ خوراک کے معاون خصوصی کے فرائض سر انجا م دیں گے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پارٹی میں کسی بھی طرح کے انتشار کو روکنے کیلئے کابینہ میں توسیع کی گئی ہے جبکہ وزرارتیں حاصل نہ کر سکنے والے اراکین اسمبلی نے پارلیمانی سیکرٹریز کے عہدوں کے حصول کیلئے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے ۔ یادرہے کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کی 23رکنی کابینہ نے 27اگست کو حلف اٹھایا تھا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…