پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک امریکہ تعلقات میں بہتری نظر نہیں آرہی ، کوئی بھی غیر ملکی وفد جب آتا ہے تو مشترکہ پریس کانفرنس ہوتی ہے ،پریس کانفرنس سے کس نے انکار کیا؟شیریں رحمان کے انکشافات

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری نظر نہیں آرہی ، کوئی بھی غیر ملکی وفد جب آتا ہے تو مشترکہ پریس کانفرنس ہوتی ہے لیکن لگتا یہی ہے کہ امریکی وفد کی طرف سے پریس کانفرنس سے انکار کیا گیا ہوگا ،

اگر میں وزیر خارجہ ہوتی تو امریکی وفد کا خود استقبال کرتی اور وزیراعظم سے ملاقات نہ کراتی ۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سخت مؤقف اختیار کر کے پاکستان آئے تھے ، شاہ محمود قریشی کے مطابق ملاقات مثبت اور سازگار ماحول میں ہوئی اور تعلقات میں تعطل ختم ہو گیا ہے ۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری نظر نہیں آئی، کوئی بھی غیر ملکی وفد آتا ہے تو مشترکہ پریس کانفرنس ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی کوشش کی ہوگی ، مجھے یقین ہے کہ امریکی وفد کی رطف سے انکار کیا گیا ہوگا ۔ مشترکہ پریس کانفرنس نہ ہونے سے کیا تاثر ملے گا ، خدشہ ہے کہ امریکی وفد کی طرف سے ردعمل بھارت سے آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ اگر میں وزیر خارجہ ہوتی تو امریکی وفد کا استقبال خود کرتی اور وزیراعظم سے ملاقات نہ کراتی ، میں خود امریکی وفد سے پوچھتی کہ آپ کیا پیغام دے کر جا رہے ہیں ، مشترکہ پریس کانفرنس سے انکار کیا گیا تو یہ مثبت نہیں کہلائے گا ۔  پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری نظر نہیں آرہی ، کوئی بھی غیر ملکی وفد جب آتا ہے تو مشترکہ پریس کانفرنس ہوتی ہے لیکن لگتا یہی ہے کہ امریکی وفد کی طرف سے پریس کانفرنس سے انکار کیا گیا ہوگا ، اگر میں وزیر خارجہ ہوتی تو امریکی وفد کا خود استقبال کرتی اور وزیراعظم سے ملاقات نہ کراتی ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…