جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد پھر مندی چھاگئی ، سرمایہ کاروں کی بڑی رقم ڈوب گئی،انتہائی تشویشناک صورتحال

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد بدھ کو پھر مندی چھاگئی اورکے ایس ای100 انڈیکس132.93پوائنٹس کی کمی سے41620پوائنٹس کی سطح پرآگیاجب کہ حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے سبب 62.73فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں25ارب 77کروڑ 47لاکھ روپے سے زائدکی کمی ہوئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی مایوس کن رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور حصص کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں پر سرمایہ کاروں نے خریداری شروع کی جس کے سبب تیزی دیکھنے میں آئی اورکے ایس ای100انڈیکس 41804پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ میں مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس41493پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد ازاں ریکوری آئی اور انڈیکس مزکورہ سطح سے اوپر آگیا لیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس132.93پوائنٹس کی کمی سے 41602.96پوائنٹس پربندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 61.06پوائنٹس کی کمی سے 20473.01پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس369.90پوائنٹس کی کمی سے 70680.61پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئر انڈیکس 86.98پوائنٹس کی کمی سے 30579.47پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر365کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے110کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ہوا لیکن اس کے مقابلے میں229کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی ہوئی اور26کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ بیشترکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں25ارب 77کروڑ 47لاکھ روپے کی کمی ہوئی

جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت86کھرب 62ارب6کروڑ99لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیوں کا حجم صرف 12کروڑ69لاکھ31ہزارشیئرز تک محدود رہا ۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے لحاظ سے کولگیٹ پامولو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 119.70روپے اضافے سے2513.87روپے او خیبر ٹوبیکو کے حصص کی قیمت31.16روپے اضافے سے 672.06روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی ایبٹ لیب کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 25.24روپے کمی سے 624.76روپے اورمری بریوری کے حصص کی قیمت24.96روپے کمی سے774.99روپے پربند ہوئی۔گزشتہ روزلوٹی کیمکل کی سرگرمیاں82لاکھ65ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جب کہ دیگر کمپنیوں میں پاک انٹر بلک ،نیمر ری سنز،اینگرو پولیمر،میپل لیف ،کے الیکٹرک ،بینک آف پنجاب،ایگری ٹیک لمیٹیڈ ،شبیر ٹائلز اور بینک الفلاح کے حصص کا نمایاں کاروبار ہوا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں بھی اسٹاک مارکیٹ میں محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…