پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

نواز شریف کی سزا معطل کرنے کی درخواست، عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی سزا معطل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے نمٹا دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس محسن اختر کیانی نے میاں نواز شریف کی طرف سے دائر کی جانے والی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کے لیے استدعا کی تھی۔

اس درخواست کو نمٹاتے ہوئے عدالت نے کہا کہ آپ کی اپیلوں کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں مقرر ہیں، 10 ستمبر کو دستیاب بنچ ہی اس معاملے کو دیکھے گا، ان درخواستوں کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ کرے گا۔ دوسری جانب بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیراعظم کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز پر سماعت کی جس سلسلے میں نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے لایا گیا۔سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے اعتراض کا جواب دے دیا اور پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کے بیان میں تبدیلی سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ عدالت میں پیش کردیا گیا۔سردار مظفر عباسی نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے 6 ہفتوں میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے جبکہ ہائیکورٹ خواجہ حارث کے اعتراضات مسترد کرچکی ہے جس پر نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ یہ غلط بات ہے، ہمارے کوئی اعتراضات مسترد نہیں ہوئے بلکہ ہائی کورٹ نے درخواست نمٹانے ہوئے ہدایات جاری کیں۔خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ میں اپنا جواب الجواب دینا چاہوں گا۔جج محمد ارشد ملک نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ کے حکم نامے کی کاپی ہمارے سامنے آچکی ہے۔نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ عدالت کے سامنے دو فریقین ہیں،

پراسیکیوٹر جو بات کہتے ہیں آپ وہ لکھ دیتے ہیں۔سماعت کے دوران خواجہ حارث کے اعتراض پر سردار مظفر کے جواب سے آخری پیرا حذف کردیا گیا۔خواجہ حارث نے کہا کہ ہم کہتے ہیں بیان میں تبدیلی کی گئی اور یہ کہتے ہیں کہ درستگی۔اس موقع پر جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تبدیلی اِن دنوں ویسے بھی ایک نعرہ ہے۔خواجہ حارث نے کہا کہ ہم بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ تبدیلی آگئی ہے جس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی 6 ستمبر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔جج احتساب عدالت محمد ارشد ملک نے نواز شریف کی درخواست پر استثنیٰ دیا۔بعد ازاں عدالت نے العزیزیہ ریفرنس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی، خواجہ حارث جمعرات کو بھی واجد ضیاء پر جرح جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ جمعرات اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقاتوں کا دن ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…