بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’وزیر اعظم ہاؤس میں چائے کیساتھ صرف ایک بسکٹ‘‘ عمران خان کی سادگی پالیسی سینیٹرفیصل جاوید کو لے بیٹھی ،حامد میر کے پروگرام میں بتایا تو اینکر پرسن نے چکن تکہ سے تواضع کردی

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی حکومت کی سادگی پالیسی سینیٹر فیصل جاوید کو بھاری پڑ گئی ،اینکر پرسن حامد میر کے پروگرام میں بھوک لگنے کی  وجہ  بھی بتا دی۔نجی ٹی وی میں حامد میر کے پروگرام میں اینکر پرسن نے فیصل جاوید سے مسکراتے ہوئے پوچھا کیا بات ہے آج تھکے ہوئے لگ رہے ہیں تو فیصل جاوید نے ہنستے ہوئے کہا کہ آج سارا دن وزیراعظم ہائوس میں گزار کر آ رہا ہوں اس لیے بھوک لگی ہوئی ہے ،وہاں کچھ کھانے کو نہیں ملتا ،صرف چائے کے ساتھ ایک بسکٹ ملتا ہے ۔

انہوں نے بتا یا کہ وزیراعظم ہاوس میں میرے ساتھ آٹھ بندے بیٹھے ہوئے تھے اور ٹرے میں صرف سات بسکٹ آئے ۔حامد میر نے سوال کیا کہ جب عمران خان بنی گالا میں ہوتے تھے تو کچھ کھانے کو ملتا تھا ؟اس پر فیصل جاوید نے جواب دیا وہاں پر کچھ گزارا ہو جاتا تھا لیکن یہاں پر کچھ نہیں ملتا ۔پروگرام کے بعد حامد میر نے فیصل جاوید کی چکن تکہ سے تواضع کی جس پر انہوں نے حامد میر کا شکریہ ادا کیا ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم ہائوس کی گاڑیوں کی نیلامی 17 ستمبر کو ہوگی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…