بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

دو بڑی سیاسی جماعتوں کی حامد میر کو الیکشن لڑنے اور اہم ترین عہدے پر فائز کرنے کی پیشکش، یہ پیشکش کس نے اور کیوں کی؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 30  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ 2008ء کا الیکشن ہو چکا تھا، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور آصف زرداری کی آپس میں ان دنوں بہت محبت تھی، اس موقع پر راولپنڈی کی ایک سیٹ خالی تھی، میاں نواز شریف نے آصف زرداری کو یہاں سے الیکشن لڑنے کی آفر کی اور کہا کہ یہاں سے الیکشن لڑ کر آپ وزیراعظم بن جائیں،

میاں نواز شریف آصف علی زرداری کو وزیراعظم بنانا چاہ رہے تھے تاکہ وہ پرویز مشرف سے حلف لیں، معروف صحافی نے کہا کہ زرداری صاحب کا منصوبہ کچھ اور تھا انہوں نے مجھے بلایا اور کہا کہ آپ اگر ضمنی انتخاب لڑنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ہم آپ کو راولپنڈی سے الیکشن لڑانا چاہتے ہیں، جس پر میں نے کہا کہ میں بالکل بھی انٹرسٹڈ نہیں ہوں الیکشن لڑنے میں۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ آپ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار بن جائیں، جس پر معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ میں نے بہانہ مارا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ہم دونوں آپ کو پیسے دیں گے، معروف صحافی نے بتایا کہ میں نے کہا کہ میں جیت گیا تو پھر کیا ہو گا، آصف علی زرداری نے کہا کہ آپ منسٹر بن جائیں گے، جس پر معروف صحافی نے کہا کہ پھر کیا ہو گا، زرداری صاحب نے کہا کہ اس کے آگے مجھے کچھ نہیں پتہ کہ کیا ہوگا، جس پر میں نے کہا کہ میں وزراء کو اپنے پروگراموں میں بلا کر سوال کرتا ہوں، تو پھر میں دوسروں کے پروگراموں میں جا کر میں سوالوں کے جواب دوں گا، میں نے کچھ نہیں کرنا۔ حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ 2008ء کا الیکشن ہو چکا تھا، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور آصف زرداری کی آپس میں ان دنوں بہت محبت تھی، اس موقع پر راولپنڈی کی ایک سیٹ خالی تھی، میاں نواز شریف نے آصف زرداری کو یہاں سے الیکشن لڑنے کی آفر کی اور کہا کہ یہاں سے الیکشن لڑ کر آپ وزیراعظم بن جائیں، میاں نواز شریف آصف علی زرداری کو وزیراعظم بنانا چاہ رہے تھے تاکہ وہ پرویز مشرف سے حلف لیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…