جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

آئی سی سی کے کرکٹرآف دی ایئر میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی۔۔۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹرآف دی ایئرکیلیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا تاہم حیرت انگیز طور پر اس میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازنے کے لئے کرکٹ فارمیٹس کے لحاظ سے کھلاڑیوں کی مختلف فہرستوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق ٹیسٹ کرکٹرآف دی ایئر کے لئیمچل جانسن، انجیلو میتھیوز اور ڈیوڈ وارنر کے نام شامل ہیں۔ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئرکے لئے اے بی ڈیولیرز، مہندر سنگھ دھونی، کوئٹن ڈی کوک،ویرات کوہلی،اور ڈیل اسٹین کے نام فہرست میں شامل ہیں، اس کے علاوہ ٹی 20 کے لئے گیری بیلنس ،رنگنا ہیراتھ، یرون فیچ،ایلکس ہیلز،کورے اینڈریسن جمی نیشم اور بین اسٹروکس شامل ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے 2004 سے سال کے بہترین کھلاڑیوں اور امپائرز کو ایوارڈز دیئے جاتے ہیں تاہم اب تک پاکستان کی جانب سے محمد یوسف، عمر گل اور امپائر علیم ڈار کو ہی اس کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…