منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

دو ماہ قبل چولستان میں تین بچیوں کی موت راستہ بھٹکنے سے نہیں بلکہ انہیں زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا،رپورٹ پیش، پنجاب پولیس کے افسران کے بارے میں افسوسناک انکشافات

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) دو ماہ قبل چولستان میں تین بچیوں کی موت راستہ بھٹکنے سے نہیں بلکہ انہیں زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی سب کمیٹی کی رپورٹ میں کیا گیا۔واقعہ 13 جون کو ضلع بہاولنگر کے دور دراز علاقے میں پیش آیا جہاں اس روز ریت کا طوفان آیا تھا ٗ بچیوں کی لاشیں ان کے گھروں سے تقریباً 10 کلو میٹر دور برآمد ہوئی تھیں۔

اہلخانہ اور علاقہ مکینوں کا موقف ہے کہ یہ بچیاں راستہ بھول گئی تھیں اور شدید گرمی اور پیاس کی وجہ سے دم توڑ گئیں ٗبچیوں کی لاشوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا تاہم واقعہ کے ایک ماہ اور 25 روز بعد اس کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں قتل اور زیادتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔واقعہ سے متعلق سب کمیٹی کی رپورٹ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پیش کی گئی جس کے سربراہ رحمان ملک نے کہا کہ پنجاب پولیس اور انتظامیہ نے تینوں بچیوں کی موت کی وجہ قدرتی آفت قرار دی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب پولیس کے سینئر افسر بچیوں کے قتل پر پردہ ڈالنے میں ملوث ہیں، بچیوں کے قتل کے حقائق چھپانے والے افسروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تینوں کی موت طبعی نہیں تھی، ان کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے بچیوں کی موت کو کیسے قدرتی آفت قرار دیا۔کمیٹی کے رکن سینیٹر اعظم سواتی نے بچیوں کی موت پر پردہ ڈالنے میں ملوث پولیس افسران کومعطل کرنے کا مطالبہ کردیا ۔  دو ماہ قبل چولستان میں تین بچیوں کی موت راستہ بھٹکنے سے نہیں بلکہ انہیں زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی سب کمیٹی کی رپورٹ میں کیا گیا۔واقعہ 13 جون کو ضلع بہاولنگر کے دور دراز علاقے میں پیش آیا جہاں اس روز ریت کا طوفان آیا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…