منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

قومی اسمبلی کااجلاس طلب کرنے کیلئے سمری صدر مملکت کو ارسال،نو منتخب ارکان کا حلف، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور قائد ایوان کا انتخاب ہوگا،اہم فیصلے کرلئے گئے 

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) وزارت پارلیمانی امور نے اتوار12 اگست کو قومی اسمبلی کااجلاس طلب کرنے کیلئے سمری صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کردی ہے۔ وزارت پارلیمانی امور کے ذرائع کے مطابق 15ویں قومی اسمبلی کا تین روزہ اجلاس،

نو منتخب ارکان کی حلف برداری،  سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور قائد ایوان ،کے انتخاب کے لئے طلب کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کااجلاس اتوار 12 اگست کو طلب کرنے کیلئے سمری صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کردی گئی ہے۔ 15 ویں قومی اسمبلی کی حلف برداری، قائد ایوان، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس بدھ کو منعقد ہوا ۔ اجلاس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ، انٹیلی جنس بیورو، اسلام آباد پولیس، وزارت کیڈ و دیگر اعلیٰ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی کے حلف،سپیکر وڈپٹی اور وزیراعظم کے انتخاب کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا۔ وزیٹر پاس بھی تصدیق کے بغیر جاری نہ کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت پارلیمانی امور نے اتوار12 اگست کو قومی اسمبلی کااجلاس طلب کرنے کیلئے سمری صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کردی ہے۔ وزارت پارلیمانی امور کے ذرائع کے مطابق 15ویں قومی اسمبلی کا تین روزہ اجلاس نو منتخب ارکان کی حلف برداری، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور قائد ایوان ،کے انتخاب کے لئے طلب کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…