جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

نہیں پتا نیب کی اچانک محبت کیوں جاگی، مجھے نیب ایک ہفتے میں کتنی دفعہ بلاتاہے؟تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کے صبر کا پیمانہ لبریز، حیرت انگیزانکشافات

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان پنجاب ہا ؤ س میں وزیراعلی کی اینکسی میں رہیں گے۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے بتایا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب ہا ؤ س کا دورہ کیا، عمران خان پنجاب ہا ؤ س میں وزیراعلی کی اینکسی میں رہیں گے اور ویک اینڈ پر اپنی رہائش گاہ چلیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ این اے 131 کی دوبارہ گنتی ہو تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں تھا، ہمارے پانچ لوگ گنتی کے لیے تیار تھے، باقی چار حلقوں

کا معاملہ بھی حل ہوجائیگا جبکہ احتجاج کرنے والے چاہیں تو ہماری حکومت تعاون کرنے کو تیار ہے۔ الیکشن کمیشن کا نظام انتہائی ناقص ہے، اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے ہم اسے بہتر بنائیں گے تاکہ انتخابات آسان طریقے سے ہوں اور کسی کو شکایت نہ ہو۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اوپر کوئی کیس نہیں انکوائری ہے، میں ٹکٹ کے بغیر پارٹی میں رہا، مجھے نہیں پتا نیب کی اچانک محبت کیوں جاگی، مجھے نیب ایک ہفتے میں تین تین دفعہ بلا رہا ہے، نہیں معلوم نیب مجھے کلیئر کرنے بلا رہی ہے یا خراب کرنے کیلئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…