جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

دھاندلی کی تحقیقات،تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کو بڑی پیشکش کردی،الیکشن کمیشن کے قوانین میں ترامیم کا عندیہ،ایوان صدر میں کس کا انتظار ہورہاہے؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ سعد رفیق کے حلقے میں تین بار گنتی ہوچکی ہے ، دوبارہ گنتی میں نہیں جیت رہے تو کیسے جتائیں؟، سعد رفیق صبر کریں نتائج کا حتمی ہونا بڑا اہم ہے، عمران خان جسے بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں وزیراعلی نامزد کریں پارٹی اس کی پابند ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اعتماد خان صاحب پر اعتماد کا اظہار کرچکی ہے،

اب عمران خان جسے بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں وزارت اعلی کیلئے نامزد کریں گے سب کو وہ قبول ہونگے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سعد رفیق کے حلقے میں تین بار گنتی ہوچکی ہے، دوبارہ گنتی میں وہ نہیں جیت رہے تو کیسے جتائیں؟۔ فواد چودھری نے کہا کہ سعد رفیق صاحب بھی صبر کریں ، سعد رفیق کی اپنے حلقے میں باری تھی تو وہ بھی کرانے میں چار سال لگے اور وہ بھی نہیں کرائی اور ہمارے ہاں 48 گھنٹوں میں دوبارہ گنتی ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے این اے 131 میں دوبارہ گنتی کے ہائیکورٹ کے فیصلے کی معطلی پر فواد چودھری نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ باقی درخواستیں بھی مسترد ہو جائینگی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ ہماری حکومت احتجاجی مظاہرہ کرنیوالی جماعتوں سے تعاون پر تیار ہے، ہم نے پیشکش کی ہے کہ انہوں نے ہمیں کوئی آفر نہیں کی۔ نعیم الحق نے کہا کہ 2013ء میں ہم نے احتجاج کیا تو ہم پر تنقید کی گئی ، احتجاج ہر جماعت کا بنیادی حق ہے۔ ایک سوال پر نعیم الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے تمام قوانین ناقص ہیں ان میں ترامیم ہونی چاہئے۔ انتخابی قوانین تمام پارٹیوں کیساتھ مل کر بہتر بنائینگے۔ نعیم الحق نے کہا کہ 15 تاریخ کو حلف برداری ہونی ہے تو صدر مملکت اعلان کریں ۔ صدر مملکت 16 تاریخ کو غیر ملکی دورے پر چلے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ لسٹیں تیار ہیں ، ایوان صدر والے تقریب کے کارڈز چھپوائے جانے کا انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں تین اسمبلیوں کے اجلاس ہونگے، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات ہونگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…