جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلام آباد ٗایف 9 پارک میں خاتون کا ریپ ٗ 5 ملزمان گرفتارکرلئے گئے ،نام سامنے آگئے،انتہائی شرمناک انکشافات

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد میں پولیس حکام نے اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس حکام نے گرفتار ملزمان کے حوالے سے بتایا کہ ان میں سے 3 کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ملازمین ہیں ٗ 2 افراد سیکیورٹی کمپنی کے اہلکار ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں مراد ، شیراز کیانی، عبداللہ، نامی افراد شامل ہیں

ادھر پولیس ترجمان نے 4 ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کی ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس ایف 9 سمیت شہر کے دیگر پارکوں اور سیاحتی مقامات پر شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔لڑکی کے مبینہ ریپ کے حوالے سے 8 اگست کو صبح متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس ایف آئی آر میں لڑکی نے موقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے ملازم نے انہیں ڈرایا کہ پارک میں آنے والے لڑکیوں اور لڑکوں کو پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے ٗاگر ہماری بات نہ مانی تو تمہیں بھی پولیس کے حوالے کردیں گے۔لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ میرے ساتھ موجود میرے دوست سے پیسے لے کر سیکیورٹی گارڈز نے اسے پارک سے باہر جانے کیلئے کہا جبکہ مجھے دوسرے راستے پر لے جاکر ریپ کا نشانہ بنایا۔متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ ریپ کے بعد اسے ملزمان نے پارک کے باہر چھوڑا اور واقع کے بارے میں کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔دوسری جانب کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پولیس کی رپورٹ کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا تاہم دعویٰ کیا کہ جلد انکوائری کی جائے گی۔  اسلام آباد میں پولیس حکام نے اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس حکام نے گرفتار ملزمان کے حوالے سے بتایا کہ ان میں سے 3 کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ملازمین ہیں ٗ 2 افراد سیکیورٹی کمپنی کے اہلکار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…