اسلام آباد(نیوزڈیسک) تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ این اے 131 میں تین بار گنتی کے بعد بھی سعد رفیق ناکام ہوئے، اب ان کو نتیجہ قبول کرلینا چاہئے۔ انہوں نے خواجہ سعد رفیق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 3 بار گنتی کروائی ہےآپ نہیں جیت رہیں تو کیا کریں انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بار خواجہ صاحب کی 4 سالوں میں گنتی نہیں کروا سکے اب تو 48 گھنٹوں میں گنتی ہورہی ہے اب نتیجہ مان لینا چاہیے۔انہوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئےاس کا خیر مقدم کیا اورکہا کہ تین بار گنتی کے بعد بھی سعد رفیق ناکام ہی ہوئے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے دعویٰ کیاتھا کہ پی ایس 5 (یونیک سکول سسٹم)مین بلیوارڈ ڈیفنس میں عمران خان کے 35 ووٹ بوگس نکلے ہیں، ری کاؤنٹنگ میں ڈالی جانیوالی رکاوٹوں سے پردے اٹھنے لگے۔منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں سعدرفیق نے کہاکہپی ایس 5 ( یونیک سکول سسٹم )مین بلیوارڈ ڈیفنس میں عمران کے 35 ووٹ بوگس نکلے ہیں ری کاؤنٹنگ میں ڈالی جانیوالی رکاوٹوں سے پردے اٹھنے لگے !!!!شرم تم کو مگر نہیں آتی !!!!پی ٹی آئی سپریم کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرنے کے لئے باؤلی ہو رہی ہے۔