بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

بشریٰ بی بی کا اثر و رسوخ کام کر گیا۔ ۔ن لیگ کو زبردست جھٹکا خاص شخصیت اور اہم ترین رہنما پی ٹی آئی میں شامل

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بشریٰ بی بی کا اثرو رسوخ کام کر گیا، ن لیگ کو زبردست دھچکا، اہم ترین رہنما ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کی صاحبزادی مہرو حیات نے چند روز قبل تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے جس کی خبر نمایاں طورپر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں

نشر اور شائع ہوئی تاہم اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مہرو حیات کے شوہر اور بشریٰ بی بی کے داماد میاں حیات مانیکا بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مہرو حیات کے شوہر تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی کے اتحادی کے طور پر الیکشن میں سامنے آئے تھے اور انہوں نے تحریک انصاف کے امیدوار سے مقامی سطح پر اتحاد قائم کرتے ہوئے الیکشن لڑا تھا ۔ ذرائع کے مطابق میاں حیات مانیکا جلد ہی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں، خیال رہے کہ میاں حیات مانیکا کی ساس اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنے داماد کو تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی بھی پیش کش کی تھی تاہم میاں حیات مانیکا نے ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر میاں عطا مانیکا کی بہو مہرو حیات کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد اس خاندان کو بھی حکومت میں جگہ ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بشریٰ بی بی کے ماننے والوں میں کئی اہم شخصیات شامل ہیں جن کا تعلق شوبز، سیاست اور کھیلوں سے بتایا جاتا ہے اور بشری بی بی نے الیکشن میں اس حوالے سے اپنا اثرورسوخ بھی تحریک انصاف کی جیت کیلئے استعمال کرتے ہوئے اپنے ماننے والوں کو تحریک انصاف کی حمایت کا کہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…