بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کراچی اور اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین کے خلاف شدید احتجاج،عوام کے مخالفت میں شدید نعرے

datetime 6  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی /اسلام آباد (آئی این پی ) وی آئی پی کلچر کا خاتمہ نہ ہو سکا ، صدر مملکت ممنون حسین کے پروٹوکول کے لئے کراچی اور اسلام آباد میں طویل دورانیے تک ٹریفک روکے رکھنے کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہو گئے اور ملک سے وی آئی پی کلچر کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو صدر مملکت ممنون حسین کراچی کے دورہ پر تھے اور وہاں سے پھر وہ اسلام آباد پہنچے ۔

ان کے کراچی میں شاہراہ فیصل پر گزارنے کے وقت مصروف ترین فیصل شاہراہ کو بند کر دیا گیا جس سے کئی کلومیٹر طویل گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور لوگ 20 منٹ سے زائد تک شدید گرمی میں رکے رہے جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کراچی کے لاکھوں افراد کی زندگی اجیرن ہو گئی اور وہ اس کے خلاف سراپا احتجاج ہو گئے اور وی آئی پی کلچر کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اس کلچر کے خاتمے کا اعلان کیا ۔ ادھر میڈیا رپورٹس میں بھی کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کے قافلے کی وجہ سے کراچی کی شاہراہ فیصل مکمل رش کے وقت میں تقریباً آدھا گھنٹہ بند رہی جس وجہ سے ٹریفک کا اژدھا م ہو گیا اور لوگ بلک اٹھے، پھر قافلہ گزرا تو راستہ کھولا گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق انہیں جو احکامات دیئے گئے ان پر عمل کیا ۔ صدر مملکت کے قافلے کی وجہ سے کراچی کے لاکھوں شہریوں کی زندگی آدھے گھنٹے کے لئے اجیرن ہو گئی ۔ دوسری جانب جب صدر مملکت کراچی سے اسلام آباد پہنچے تو یہاں بھی آدھے گھنٹے کے لئے وی آئی پی روٹ ، کشمیر ہائی وے ، اسلام آباد ایکسپریس وے اور کلب روڈ بھی آدھے گھنٹے کے لئے مکمل طور پر بند کر دیئے گئے جس سے پورے شہر کی ٹریفک بلاک ہو گئی اور لوگوں کو سخت کوفت کا سامنا کرنا پڑا ۔ عوام اپنی گاڑیوں سے باہر نکل گے اور وی آئی پی کلچر کے خلاف شدید احتجاج کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان وی آئی پی کلچرکے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے اور عین اس وقت وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے لئے سڑکیں بند کی گئی جس عمران خان خود کو دیئے گئے وی آئی پی پروٹوکول کی گاڑیاں واپس بھجوا رہے تھے ۔ عوام نے اپیل کی اقتدار میں آتے ہی عمران خان اس وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…