بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ق) کو سپیکر پنجاب اسمبلی کے ساتھ کتنی وفاقی اور کتنی پنجاب سے وزارتیں ملیں گی؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 6  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ق) کو تحریک انصاف سے اتحاد سے سپیکر پنجاب اسمبلی کے ساتھ ساتھ دو وفاقی اور دو پنجاب سے وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مسلم لیگ (ق) کی قیادت کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اس لئے وہ چوہدری پرویز الٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنا رہے ہیں اور ساتھ پنجاب میں دو وزارتیں اور وفاق میں دو وزارتیں دینے جارہے ہیں۔

پنجاب میں چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ رہے ہیں اور انہوں نے اپنے دور میں کام بھی بہت اچھا کیا ہے جس کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تعریف بھی کی ہے چوہدری پرویز الٰہی اپنے تجربے سے پی ٹی آئی یک وزیراعلیٰ کو مکمل سپورٹ کریں گے جس سے پی ٹی آئی پنجاب میں مزید مضبوط ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاق میں ایک وزارت پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کو دیئے جانے کا امکان ہے۔ طارق بشیر چیمہ بہاولپور سے ایم این اے ہیں اور وہ گزشتہ دور مین ممبر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کو اتنا مضبوط کیا جائے کہ مسلم لیگ (ن) کو ہمیشہ کیلئے شکست دی جائے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی قیدت کا پنجاب میں بہت اثر و رسوخ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کو بہت فائدہ ہوگا اور مسلم لیگ (ن) کی کمزوریوں کو بھی ان سے زیادہ کوئی نہیں جانتا جس کی وجہ سے پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ق) کو وزارتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے دو پنجاب اور دو وفاق سے وزارتیں مسلم لیگ (ق) کو ملنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب نے ان سے کہا تھا کہ آپ صوبے کی سیٹ نہ چھوڑیں ہم آپ کے تجربے سے پنجاب میں استفادہ کریں گے۔ جس کی وجہ سے میں وفاق کی سیٹیں چھوڑ رہا ہوں اور پنجاب کی سیٹ رکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سپیکر ایاز صادق کا فون آیا کہ حمزہ شہباز اور میاں شہباز شریف ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں میں نے ان سے اصرار کیا کہ ملاقات کرکے کیا کرنا ہے۔ جب ملاقات ہوگی تو بات بھی وہ خود کریں گے۔ اور میں نے ان سے کہا کہ ہماری عمران خان سے ملاقات ہے جب انہیں پتہ چلا کہ ہماری عمران خان سے ملاقات ہوچکی ہے تو انہوں نے دوبارہ اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ ہم نے عمران خان سے وزارت اعلیٰ نہیں مانگی تھی اس لئے ہمیں سپیکر کی پیشکش کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…