بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم بننے سے پہلے ہی وزیر اعظم جیسا پروٹوکول، بنی گالا سے ہوٹل جاتے ہوئے عمران خان طیش میں آگئے،واپسی پر کیا ہوا؟ حیرت انگیز صورتحال

datetime 6  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) چیئرمین تحریک انصاف اور پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان انتظامیہ کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول دیے جانے پر برہم ہو گئے۔ پیر کوبنی گالا سے ہوٹل جاتے ہوئے عمران خان کے پروٹوکول میں 10 گاڑیاں تھیں جب کہ ہوٹل سے واپسی پر 7 گاڑیاں ساتھ آئیں جن میں وزیراعظم کے اسکواڈ کی جیمر والی گاڑی بھی شامل تھی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے بنی گالہ سے مقامی ہوٹل پہنچے تو انتظامیہ کی جانب سے ان کا روٹ لگایا گیا اور انہیں وزیراعظم کا پروٹوکول بھی دیا گیا۔وی وی آئی پی پروٹوکول دیکھ کر عمران خان شدید برہم ہو گئے اور روٹ لگا دیکھ کر شدید پریشان بھی ہوئے۔عمران خان نے مقامی ہوٹل پہنچتے ہی تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کو ہدایت کی کہ فوری طور پر اضافی گاڑیوں کو واپس بھیجا جائے۔نعیم الحق نے عمران خان کی ہدایت پر رینجرز اور ایف سی کی گاڑیاں واپس بھجوا دیں مگر واپسی پر وزیراعظم کے اسکواڈ کی جیمر والی گاڑی بھی آ گئی جو ہوٹل جاتے وقت اسکواڈ میں شامل نہ تھی۔عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں بھی اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی سے میرے لیے پروٹوکول لگا دیا، ایسے ملک نہیں چلے گا۔ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عمران خان کو سیکیورٹی خدشات کے باعث حکومت سے صرف 4 گاڑیاں مانگی تھیں لیکن جب عمران خان ہوٹل پہنچے تو پتہ چلا کہ انہیں وزیراعظم جیسا پروٹوکول دیا گیا ہے جس پر عمران خان نے ناراضی کا اظہار کیا۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمیشہ سے وی آئی پی کلچر کے خلاف رہے ہیں، انتظامیہ سے درخواست کریں گے کہ وہ جہاں سے بھی گزریں روٹ نہ لگایا جائے کیونکہ عمران خان چاہتے ہیں کہ عوام کو کم سے کم تکلیف ہو۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…