بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

سیتا وائٹ معاملہ اور ریحام خان کے انکشافات ، جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف لینے سے روکنے کی درخواست پر حیرت انگیزفیصلہ سنادیا

datetime 6  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے حلف لینے سے روکنے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے نیا بینچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بجھوا دیا ہے۔پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،

درخواست گزار حافظ احتشام ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں، ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان پر سنگین الزامات عائد کئے، ایسے شخص کا وزیراعظم بننا ملکی سالمیت اور وقار کیخلاف ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیتا وائٹ کے بطن سے پیدا ہونیوالی بچی کو ظاہر نہیں کیا جس کے بعد وہ صادق اور امین نہیں رہے ۔درخواست میں کہا گیا کہ عدالت ریحام خان کو بھی لگائے جانے الزامات کے شواہد فراہم کرنے کا حکم دے۔ درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور ریحام خان کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے حلف لینے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کیا بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے نیا بینچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے حلف لینے سے روکنے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے نیا بینچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بجھوا دیا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…