بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

جمائمہ عمران کے بیٹوں قاسم اور سلمان کیساتھ اسرائیل میںیہودی عبادتگاہ کے سامنے ، ہمراہ ٹیرن وائٹ بھی ، سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی تصویر کی حقیقت کیا ہے؟غنویٰ بھٹو کے ٹویٹ کے جواب میں جمائمہ نے سب کچھ بتا دیا

datetime 6  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)غنویٰ بھٹو کچھ تو شرم کرو، مجھے شرم پر لیکچر نہ دو، جمائما اور ذوالفقار علی بھٹو کی بہو کے درمیان ٹویٹر پر لفظی جنگ نے ہنگامہ برپا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق غنویٰ بھٹو اور جمائما کے درمیان ٹویٹر پر لفظی جنگ نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے ، دونوں کے درمیان ٹویٹر پر سخت جملوں کا تبادلہ اس وقت ہوا ہے جب غنویٰ نے جمائمہ کی اپنے بچوں کے ساتھ میکسیکو میں لی گئی تصویر کو اسرائیل کی تصویر قراردیتے ہوئے کہا کہ ’ عمران خان کی فیملی ایک

ایسی ریاست اسرائیل کے دورے پر ہے جس کو پاکستان تسلیم نہیں کرتا ، کیا یہ پاکستان کیلئے کوئی معنی نہیں رکھتا؟۔واضح رہے کہ یہ تصویر لیگی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی طرف سے اسے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں یہودی عبادت گاہ کے باہر لی گئی تصویر قرار دیا گیا اور لکھا گیا کہ ’ یہ یہودی عبادت گاہ کے باہر یہودی لباس میں کھڑے ہیں اور ان کا باپ پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانا چاہتا ہے‘۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جمائمہ اپنے بچوں قاسم اور سلیمان کے ساتھ نظر آرہی ہیں جبکہ ٹیریان وائٹ بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔ چاروں نے کھلے اور رنگ برنگے کپڑے پہن رکھے ہیں۔ غنویٰ بھٹو کی جانب سے اس ٹویٹ پر جمائمہ گولڈ اسمتھ بھی میدان میں آگئیں ۔انہوں نےاپنے ٹویٹ میں جواب دیتے ہوئے لکھا یہ تصویر میکسیکو میں چھٹیوں کے دوران لی گئی تھی اور ہم لوگ مقامی لباس پونچوز پہنے ہوئے ہیں، اس قسم کی جہالت اور خوف بہت ہی خطرناک ہے ، برائے مہربانی یہ باتیں بند کریں۔جمائمہ گولڈ سمتھ نے ایک اور ٹویٹ میں غنویٰ بھٹو کے بارےے میں لکھا ’ یہ ٹویٹ جہالت سے بھرپور ہے اور اگر یہ خطرناک نہ ہوتا تو یہ بہت ہی مزاحیہ ہوتا، یہ تصویر چھٹیوں کے دوران اسرائیل میں نہیں میکسیکو میں لی گئی تھی اور ہم سب نے پونچوز پہن رکھے ہیں کوئی یہودیوں کا مذہبی لباس نہیں ، غنویٰ بھٹو کچھ شرم کرو‘۔جمائمہ کی جانب سےشدید ردعمل کے اظہار کے بعد غنویٰ بھٹو نے فوراََ ہی اپنے  ٹویٹ سے متعلق معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ ’ اوہ میرے خدایا ، جمائمہ یہ میکسیکو تھا؟ افواہیں لوگوں کو اندھا کردیتی ہیں حتیٰ کہ مجھے بھی، برائے مہربانی تمہیں مجھے شرم پرلیکچر دینے کی ضرورت نہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…