منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر متوقع امیدواروں کے نام سامنے آ گئے،تحریک انصاف،ن لیگ ،پیپلزپارٹی اور ایم ایم اے کو کتنی نشستیں ملیں گی؟تفصیلات جاری

datetime 5  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد( آئی این پی) قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر متوقع امیدواروں کے نام سامنے آ گئے،قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی کل 10مخصوص نشستوں میں سے تحریک انصاف کو 5 ،میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو دو دو جبکہ ایم ایم اے کوایک نشست ملنے کا امکان ہے ،مخصوص نشستوں کے نوٹیفیکیشن کا اجرا نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر متوقع امیدواروں کے نام سامنے آ گئے۔قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی کل 10مخصوص نشستیں ہیں۔ذرائع کے مطابق اقلیتوں کی دس مخصوص نشستوں میں سے تحریک انصاف کو 5 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے ،تحریک انصاف کے لال چند ، شنیلا رتھ، رمیش کمار ،جے پرکاش اور جمشید تھامس کو مخصوص نشستیں ملنے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو دو دو اقلیتی نشستیں ملنے کا امکان ہے ،مسلم لیگ ن کے درشن لال اور کھیل داس کوہستانی کو مخصوص نشست ملنے کا امکان ہے۔ پیپلز پارٹی کے رمیش لال اور نوید عامر جیوا کو بھی مخصوص نشست ملنے کی توقع ہے۔ایم ایم اے کو ایک نشست ملنے کا امکان ہے،ایم ایم اے کے جیمز اقبال کو بھی مخصوص نشست ملنے کی توقع ہے۔ مخصوص نشستوں کے نوٹیفیکیشن کا اجرا نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہو گا۔ قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر متوقع امیدواروں کے نام سامنے آ گئے،قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی کل 10مخصوص نشستوں میں سے تحریک انصاف کو 5 ،میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو دو دو جبکہ ایم ایم اے کوایک نشست ملنے کا امکان ہے ،مخصوص نشستوں کے نوٹیفیکیشن کا اجرا نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…