منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مشاورت کا عمل جاری ،گورنر پنجاب ،سینئر وزیر،وزیر صحت، وزیر ہاؤسنگ کے نام بھی سامنے آگئے

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف میں پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مشاورت کا عمل جاری ،گورنر پنجاب ،سینئر وزیر،وزیر صحت، وزیر ہاؤسنگ کے نام بھی سامنے آگئے لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے ،گورنر پنجاب کی تقرری کیلئے بھی متعدد نام سامنے آ گئے ۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سابق قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کابینہ میں سینئر وزیر ہو سکتے ہیں جبکہ خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزیر صحت اور نذیر چوہان کو وزیر ہاؤسنگ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے اراکین کو بھی اہم وزارتیں دیئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عبدالعلیم خان کو پنجاب میں اہم تررین ذمہ داریاں ملنے کاقوی امکان ہے او راس حوالے سے حتمی فیصلہ بھی ہو چکا ہے ۔ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ گورنر پنجاب کیلئے اسحاق خاکوانی اور بابر اعوان کے نام سامنے آئیں ہیں جبکہ رائے عزیز اللہ اور اعجاز چوہدری بھی گورنر پنجاب کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اسحاق خاکوانی کو گورنر پنجاب کے منصب پر لانے کے خواہاں ہیں جبکہ رائے عزیز اللہ کا شمار بھی عمران خان کے بااعتماد اور قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ۔اعجاز چوہدری بھی پارٹی کیلئے خدمات سر انجام دینے کے باعث گورنر شپ کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے یہ رائے بھی دی ہے کہ اپوزیشن کوٹف تائم دینے کے لئے بابر اعوان کو اس عہدے پر لایا جائے ۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…