منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

اب ہو گا دما دم مست قلندر! عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے پہلے ہی نوازشریف کے قریبی ساتھی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 5  اگست‬‮  2018

شیخوپورہ (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سا بق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا مینڈیٹ چوری کر کے لاڈلے کو آگے لا یا گیا ہے الیکشن کمیشن غیر جانبدار الیکشن کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہا عمران خان امپائر کو ساتھ ملا کر کھیل رہے ہیں دوبارہ گنتی میں ہمارے امیدواروں کی کا میابی کے بعد قومی و صوبائی حلقوں میں دوبارہ گنتی روکنا غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔

میڈ یا پر حلقے کھولنے کی بات اور عدالت میں اس کا دفاع کرنا عمران خان کا ایک اور یو ٹرن ہے جعلی مینڈیٹ سے اقتدار میں آنے والوں کی حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی مسلم لیگ(ن) اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر پارلیمنٹ کے اندراور باہر بھرپوراحتجاج کرے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوٹ پنڈی داس اور ڈھامکے میں کا میاب لیگی امیدواروں کے اعزاز میں دئیے جانیوالے استقبالیہ کی تقریبات سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ ارکان صوبا ئی اسمبلی پیر اشرف رسول ، میاں عبدالرؤف ، میاں جلیل احمد شرقپوری ،یوسی چیئر مینوں حاجی جمیل احمد کمبوہ ، ملک ذوالفقار کھوکھر، لیگی رہنما رانا عباس علی خاں ،میڈیا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ،قاری لطیف احمد کمبوہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔سا بق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ ستم ظریفی کی بات ہے کہ پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کے لئے قاتل اورڈاکو ساتھ ملانے پڑ رہے ہیں ایک نااہل شخص جہاز اڑا کر پورے ملک میں آزاد امیداروں کی بو لیاں کھلے عام لگا رہا ہے جس طرح پنجاب میں آزاد امیدواروں پر دبا ؤ ڈال کر پی ٹی آئی میں شامل کیا گیا ہے اس کا نو ٹس نہ تو عدلیہ نے لیا اور نہ ہی کسی ادارے نے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ہماری قیادت کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایاگیا ۔

نوازشریف سے وفاداری نبھانے پر ہمارے قومی اسمبلی کے امیدواروں کو الیکشن میں نااہل کیا گیا اس کے با وجود ملک کے غیور عوام نے پورے ملک میں شیر کو ووٹ دیکر نوازشریف سے اپنی والہانہ محبت کابھرپور اظہار کیا کارکن متحرک اور فعال کردار کررہے ہیں بہت جلد نوازشریف عوام کے درمیان موجود ہو نگے مسلم لیگ(ن) کو ختم کرنے کی سازش کرنیوالوں کے ہاتھ نہ پہلے کچھ آیا اور نہ ہی آئندہ وہ کا میاب ہونگے مسلم لیگ(ن) میں فاورڈ بلاک بننے کی افواہیں پھیلانے والے ناکام اور مایوس عنا صر ہیں ہم انشااللہ جلد بھاری اکثریت سے واپس آئینگے کا رکنوں کو متحرک اور سرگرم کرداراداکرنے کے ساتھ عوامی رابطہ مہم کی بھی ہدایات دی گئی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…