ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثار نے پولیس ملازم کی جانب سے مکان کے قبضہ پر دہائی دینے والی بزرگ خاتون کو گلے لگا کر دلاسادیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ضلع کچہری میں بزرگ خاتون فریداں بیگم نے فاضل چیف جسٹس کو
روتے ہوئے دہائی دی کہ اس کے 4مرلے کے مکان پر منظور پولیس اہلکار نے قبضہ کر لیا ہے اور وہ 12/10سال سے کرایہ کے مکان میں رہ رہی ہے اور اس کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے جس پر فاضل چیف جسٹس نے خاتون کو دلاسہ دیا اور درخواست دینے کی ہدایت کردی۔