بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

الیکشن میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں بھی ایک اور کام میں سب پارٹیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،کس چیز میں برتری مل گئی ؟

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انتخابات 2018 کے نتیجے میں قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص 60 نشستوں پرسب سے زیادہ پی ٹی آئی کی خواتین منتخب ہونگی ۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے ڈاکٹر شیریں مزاری، منزہ حسن، عندلیب عباس، عاصمہ قدیر، عالیہ حمزہ، جویریہ ظفر ممبر قومی اسمبلی بن سکیں گی۔پی ٹی آئی کی کنول شوذب، ڈاکٹر سیمی بخاری ، ثوبیہ کمال ، نوشین حمید،روبینہ جمیل ،

ملائیکہ بخاری، فوزیہ بہرام ،رخسانہ نوید، تاشفین صفدر، وجیہہ اکرام ،صائمہ ندیم، غزالہ سعید، نزہت پٹھان اورنصرت وحید کابھی ممبر قومی اسمبلی بننے کا امکان ہے۔مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن سے طاہرہ اورنگزیب، شائستہ پرویز، عائشہ رجب بلوچ ، مریم اورنگزیب ، شزا فاطمہ، عائشہ غوث پاشا ،زہرا ودود فاطمی، کرن ڈار ، خورشید عالم ،مسرت آصف، زیب جعفر، ثمینہ مطلوب ،شہباز سلیم، سیما جیلانی کا بھی ممبر قومی اسمبلی بننے کا امکان ہے ۔پیپلز پارٹی کی جانب سے حنا ربانی کھر، شگفتہ جمانی ،مسرت رفیق، ناز بلوچ، شاہدہ رحمانی، مہرین بھٹو ، یاسمین شاہ، شازیہ صوبیہ کا بھی مخصوص نشست پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے کا امکان ہے ۔ایم کیو ایم کی کشور زہرا اور مسلم لیگ ق سے فرخ خان مخصوص نشست پر ممبر قومی اسمبلی بن سکیں گی، اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کے رمیش لال اور نوید عامر تحریک انصاف کے لال چند اور شہنیلا رتھ اورن لیگ کے ڈاکٹر درشن لال اور کھیل داس کوہستانی کا ممبر قومی اسمبلی بننے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…