منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف پنجاب میں حکومت سازی کے حتمی مرحلے میں داخل،صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف کوخواتین کی کتنی مخصوص اور اقلیتی نشستیں ملنے کا امکان ہے؟

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی )پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں حکومت سازی کے حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے اسے مطلوبہ نومنتخب اراکین کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔۔تحریک انصاف کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے 8 اراکین کے علاوہ اب تک 22 آزاد امیدوار بھی پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں، جس کے بعد 297 جنرل نشستوں کی اسمبلی میں اس کے اراکین کی تعداد 153 ہوگئی ہے۔

تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے 22 آزاد امیدواروں میں راجہ صغیر احمد (پی پی 7)، سید سعیدالحسن (پی پی 46)، محمد اجمل چیمہ (پی پی 97)، غلام رسول سَنگھا (پی پی 83)، امیر محمد خان (پی پی 89)، سعید اکبر خان (پی پی 1)، خاور شاہ (پی پی 203)، محمد عمر فاروق (پی پی 106)، فیصل حیات (پی پی 125)، حسین جہاں گردیزی (پی پی 204)، شیخ سلمان نعیم (پی پی 217)، فدا حسین (پی پی 237)، شوکت لالیکا (پی پی 238)، سردار عبد الحئی دستی (پی پی 270)، باسط بخاری (پی پی 272)، خرم لغاری (پی پی 275)، طاہر محمود رندھاوا (پی پی 282)، سید رفیق علی گیلانی (پی پی 284)، محمد حنیف پتافی (پی پی 289)، تیمور لالی (پی پی 93)، رائے تیمور بھٹی (پی پی 124) اور مہر اسلم بھروانا (پی پی 127) شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کل 371 اراکین پر مشتمل ایوان میں پی ٹی آئی کو خواتین کی 34 مخصوص اور 5 اقلیتی نشستیں بھی حاصل ہوں گی، جس کے بعد وہ مجموعی طور پر 192 اراکین کے ساتھ صوبے میں حکومت بنائے گی۔ذرائع نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حکومت کے پہلے 30، 90 اور 100 دنوں کی پارٹی پالیسی سازی سے متعلق بات چیت میں مصروف ہیں۔تاہم پارٹی کے ایک رہنما نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا معاملہ اب تک زیر بحث نہیں آیا اور پارٹی تمام آپشنز پر غور کر رہی ہے۔اب تک صوبے کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ نہ ہونے کے باعث امیدواروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہر امیدوار اپنے لیے لابنگ کر رہا ہے۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے لیے علیم خان،، ڈاکٹر یاسمین راشد، فواد چوہدری، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید اور یاسر ہمایوں کے نام زیر غور ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…