ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

عمران خان کی ایرانی سفیر سے ملاقات کے دورا ن ان کا کتا ۔۔! عمران خان نے ایسا کام کر دیا کہ پاکستانی حیران رہ جائیں گے

datetime 5  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے مابین تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں متعین ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے بنی گالا میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر ایرانی صدر کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا، ملاقات میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، شیریں مزاریں اور نعیم الحق بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون اور اشتراک کی تمام راہیں کھلی ہیں، ایران علاقائی تعاون اور ترقی کے ایجنڈے میں پاکستان کے ساتھ اشتراک کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کا بھی خواہاں ہے جبکہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سے پاکستان کا مستقبل بدل سکتا ہے اور ایران اس منصوبے کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ تعمیری بات چیت کیلئے تیار ہے۔ایرانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال نہایت حساس ہے تاہم ایران خطے میں امن کے لئے پاکستان کی تجاویز کا خیرمقدم کرے گا۔چیئرمین تحریک انصاف نے ایرانی صدر کی جانب سے تہنتی پیغام پہنچانے اور مبارکباد دینے پر ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران سمیت تمام ہمسائیوں کے ساتھ تجارت کا خواہاں ہے، اپنی سالمیت کے تحفظ کیلئے ایران کا کردار قابل تحسین ہے جب کہ ہم ایران اور سعودی عرب کے مابین تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ عمران خان نے دورہ ایران کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا دورہ کرنے اور تاریخی مقامات کی زیارت کی خواہش ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ایرانی سفیر کی ملاقات کے دوران ایک دلچسپ تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی جس لوگوں نے خوب سراہا ہے ۔ عمران خان نے ایرانی سفیر سے ملاقات کی تو اس دوران بھی ان کا کتا وہیں کمرے میں ٹیبل کے پچھلی طرف موجود رہا اور جیسے ہی پی ٹی آئی کی جانب سے اس ملاقات کی تصاویر انٹرنیٹ پر جاری کی گئیں تو

صارفین کو بھی اس کی موجودگی کا احساس ہو گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر طرح طرح کے ٹویٹ اور پیغاما ت کی بھرمار بھی دیکھنے کو ملی تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کے سوشل میڈیا پیج پر تصاویر جاری کیں تو سوشل میڈیا صارفین نے شیرو کی موجودگی کو نوٹس کر لیا ، تصاویر کے ساتھ ملاقات کا احوال بیان کیا گیا اور شرکاء کا بھی ذکر کیا گیا تاہم ٹویٹر صارف گلہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اس ملاقات میں شیرو بھی موجود ہے اس کا بھی نام لے لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…