ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی ابھی اقتدار کے ایوانوں میں داخل نہیں ہوئی لیکن بھیک مانگنے کے لئے کشکول اٹھا لیا ،مستقبل میں کیا ہوگا؟ریاض الحق جج نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ (آن لائن ) مسلم لیگ (ن )کے ایم این اے چوہدری ریاض الحق نے کہا ہے کہ دھاندلی کے خلاف ساری اپوزیشن کا اتحا د سیاسی استحکام کی نوید دیتا ہے لاڈلے نے اقتدارکے ایوانوں میں داخل ہونے سے پہلے ہی کشکول اٹھانے کا عندیہ دے دیا ہے جو کہ تازہ ترین یو ٹرن ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ،سابق سٹی ناظم حاجی محمد نصراللہ کے ڈیرہ 49ٹو ایل اوکاڑہ میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا،چوہدری ریاض الحق نے کہا ہے کہ اقتدار کے حواری پریشان ہیں کہ ان کو اتنی زیادہ اکثریت کس طرح مل گئی اس کے باوجود بھان متی کا کنبہ جوڑے

بغیر وزارت اعظمیٰ کا عہدہ ملنے والا نہیں جن کے خلا ف کل تک عمران خان گالی کے ساتھ بیان داغتے تھے آج ان کے چرنوں میں بیٹھ کر کرسی اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی جماعتوں نے ایک دوسرے کے خلاف اپنے اپنے منشور کے ساتھ انتخابی میدان میں جوہر دکھائے آج ساری اپوزیشن ایک نقاطی ایجنڈا پر متحد ہے کہ ملک کو سیاسی استحکام بخشا جائے انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا اعلان کر نے والی پی ٹی آئی ابھی اقتدار کے ایوانوں میں داخل نہیں ہوئی لیکن بھیک مانگنے کے لئے کشکول اٹھا لیا ہے

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…