ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

تحریک انصاف مرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے پوری طرح تیار ،نوازشریف کے بعد شہبازشریف کب جیل جارہے ہیں؟بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 4  اگست‬‮  2018 |

لاہور(آ ئی این پی) تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما و پنجاب اسمبلی میں نامزد ایم پی اے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے پوری طرح تیار ہے، آزاد اراکین شامل ہو چکے ہیں، چند روز میں انصاف حکومت کا قیام عمل میں آ جائیگا،

عمران حکومت کے پہلے 100دن مسلم لیگ ن، پی پی کے دور حکومت سے ہزار گنا بہتر ہونگے، عمران خان کسی بھی عہدے کیلئے نامزد کریں قبول ہوگا۔انہوں نے ہفتہ کو میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہاکہ پنجاب میں حکومت تحریک انصاف کی ہی ہو گی ہمارے پاس عددی اکثریت ہے۔ پنجاب میں بہت مدت بعد عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت آئے گی۔ پاکستان تحریک انصاف ایک نظریاتی جماعت ہے اور ایک نظریہ کے تحت ملک میں کام کر رہی ہے، ملک و قوم کی ترقی اور کرپشن سے پاک معاشرہ ہمارا ویڑن ہے۔عمران خان کے وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کا دن پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ کیلئے یادگار ہوگا،عمران خان نے موروثی سیاست اور بادشاہت کو ختم کرنے کی ابتدا کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز دور میں جس سپیڈ کے ساتھ کرپشن ہوئی اسکی مثال نہیں ملتی، نواز شریف کے بعد ملکی سیاست میں شہباز شریف کا کردار بھی ختم ہونے کے قریب ہے۔ پنجاب اور مرکز میں حکومت بنانے سے متعلق ابہام نہیں ہونا چاہئے، تحریک انصاف پنجاب سمیت ملک بھر سے متعدد ان سیٹوں سے بھی ہاری جہاں جیت یقینی تھی لیکن ہم سسٹم میں رہتے ہوئے اپنے تمام آئینی و قانونی آپشن استعمال کر رہے ہیں، مخالفین شکست تسلیم کریں اور اپنی غلطیوں کا احاطہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اڈیالہ جاتے دو سال لگے لیکن شہباز شریف کے دو ماہ بھی نہیں لگیں گے کیونکہ سپیڈ شریف کے جرائم کی فہرست طویل اور شواہد موجود ہیں، دوسرا ملکی سیاست میں نواز شریف کے بعد شہباز شریف کا بھی کردار ختم ہونے کے قریب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…