ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

فضل الرحمن ایک کلو گوشت کیلئے پوری بھینس کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟الیکشن ہم نے نہیں الیکشن کمیشن نے کرائے ہیں، قومی اور پنجاب اسمبلی میں کتنے ارکان ہوگئے؟ تحریک انصاف نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 4  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن ہم نے نہیں الیکشن کمیشن نے کرائے ہیں، اپوزیشن اپنے مطالبات تو سامنے لے کر آئے،فضل الرحمن ایک کلو گوشت کیلئے پوری بھینس ذبح کرنا چاہ رہے ہیں،قومی اسمبلی میں اس وقت 177 ارکان کی حمایت حاصل ہے،

پنجاب اسمبلی میں بھی 186 ارکان ہمارے ساتھ ہیں۔ہفتہ کو بنی گالہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن ہم نے نہیں الیکشن کمیشن نے کرائے ہیں، اپوزیشن اپنے مطالبات تو سامنے لے کر آئے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن صرف دو حلقوں سے ہارے ہیں جبکہ 48 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ایک کلو گوشت کیلئے پوری بھینس ذبح کرنا چاہ رہے ہیں لیکن وہ 10 بار بھی الیکشن لڑ لیں جیت نہیں سکتے۔فواد چودھری نے کہا کہ بیشتر آزاد ارکان قومی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں اور قومی اسمبلی میں اس وقت 177 ارکان کی حمایت حاصل ہے، پنجاب اسمبلی میں بھی 186 ارکان ہمارے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن 7 اگست کو سرکاری نتیجہ جاری کر رہا ہے جس کے بعد مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کرے گا۔انہوں نے کہا کہ 11اگست تک ایوان مکمل ہوں گے جس کے بعد ہی وفاقی کابینہ کو حتمی شکل دی جا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کا بستر ہے، عوام کی توقعات ایک چیلنج ہے ،اللہ کی مدد سے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی۔فواد چودھری نے کہا کہ برطانوی ہائی کمشنر سے کہا کہ برطانیہ لوٹی گئی رقم واپس لانے میں مدد کرے، یورپی یونین اور خلیجی ممالک نے بھی رقوم کی واپسی میں مدد کی یقین دہائی کرائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…