پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان ٹوئٹر پر کن خواتین کو فالو کرتے ہیں؟ٹویٹر پر موجود وہ واحد پاکستانی صحافی جس کو کپتان نے فالو کر رکھا ہے،جانئے پاکستان کے آئندہ وزیراعظم کی ٹویٹر فالوئنگ لسٹ میں کون کون شامل ہے؟

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان ٹوئٹر پر کس کس کو فالو کرتے ہیں؟قومی اخبار کی رپورٹ میں حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر ہمیشہ سے سرگرم رہے ہیں اور ان کے ٹوئٹ میڈیا کی شہ سرخیوں کا حصہ بنتے رہے ہیں۔ٹوئٹر پر انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہےلیکن وہ

خود جس جس کو فالو کرتے ہیں؟ان کی تعداد انیس سے زیادہ نہیں۔عمران خان نے ٹوئٹر اکائونٹ مارچ 2010ء میں بنایا تھا۔جس کے بعد آٹھ سال گزرنے اور آٹھ لاکھ سے زیادہ پرستارجمع کرنے کے باجود انہوں نے صرف انیس ٹوئٹر ہینڈلز کو فالو کیا ہے اور ان میں بھی ایک اکائونٹ شوکت خانم اسپتال کا ہے۔ایک نمل یونیورسٹی کا ہے ،ایک کے پی کے اپ ڈیٹس کا ہے اور دو پی ٹی آئی کے آفیشل اکائونٹس ہیں۔صحافیوں میں عمران خان صرف حامد میر کو فالو کرتے ہیں۔تین ایسی خواتین بھی ہیں جو عمران خان کی فالونگ لسٹ میں شامل ہیں۔ان تین خواتین میں شیریں مزاری اور عندلیب عباس کے علاوہ جو تیسری خاتون ہیں وہ جمائماکے علاوہ اور کون ہو سکتی ہے۔عمران خان جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ کو بھی فالو کرتے ہیں اس کے علاوہ ان کی لسٹ میں جو شخصیات شامل ہیں وہ انہیں ان کی کچن کیبنٹ کا نام دیا جا سکتا ہے۔ عمران خان کی اس کیبنٹ میں جہانگیر ترین ،شاہ محمود قریشی ، اسد عمر، نعیم الحق، عارف علوی، شفقت محمود، عمران اسمعٰیل، سیف اللہ خان نیازی اور علی حیدر زیدی شامل ہیں۔مزے کی بات یہ ہے کہ عمران خان نے ابھی تک کسی کھلاڑی یا سیاسی جماعتوں کے کسی رہنما کو فالو نہیں کیا۔ابھی تک کسی ملک کا سربراہ بھی ان کی فالونگ لسٹ میں شامل نہیں ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے پاکستان میں کسی بھی حریف سیاسی رہنما کو ٹویٹر پر فالو نہیں کر رکھا

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…