پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ضیاء الحق طیارہ طرز کا اندوہناک واقعہ ،راحیل شریف اہم ترین پوزیشن پر،پاکستان اگلے دو تین سال میں کس حال میں ہوگا؟عمران خان کا مستقبل کیا ہے؟ نوازشریف اور شہبازشریف کے ساتھ کیا سلوک کیاجائے گا؟معروف روحانی شخصیت پیر پنجر نے حیرت انگیز پیش گوئیاں کردیں

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) معروف روحانی شخصیت پیر پنجر سرکار نے پیشن گوئی کی ہے کہ عمران خان قوم کا مسیحا بنے گا اور کرپٹ لوگوں سے اس معاشرے کو پاک کرے گا، قوم عمران خان کی پشت پر ہو گی۔ پاکستان اگلے دو تین سال میں معاشی طور پر دنیا کے 4بڑے ممالک کی صف میں شامل ہو گا۔ آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیر پنجر سرکار نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اب کبھی بھی اقتدار میں نہیں آئیں گے۔

وہ جلد ضمانت پر رہا ہوں گے ایک اور کیس میں انہیں سزا ہو گی اور دوبارہ جیل میں چلے جائیں گے۔ میاں شہباز شریف کے حوالے سے انہوں نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کرپشن کیسز میں گرفتار ہو جائیں گے اسکے بعد ن لیگ کی64نشستیں کم ہو کر41پر آ جائیں گی،لیگی ممبران اسمبلی پاکستان تحریک انصاف ارو مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن کے بارے میں پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی سیاست اپنے انجام کو پہنچ گئی اب وہ کبھی ممبر اسمبلی نہیں بن سکتے وہ جلد پجارو سے سائیکل پر آ جائیں گے۔ سیاست میں حمزہ شہباز شریف کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ ن لیگ کی قیادت مریم نواز کے ہاتھ جائے گی مگر وہ ن لیگ کو مضبوط نہیں کر سکے گی۔ ن لیگ کے حصے بخرے ہو جائیں گے، انہوں نے ایک اور پیشن گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں صدارتی نظام ہو گا اور یہ نظام 2024ء کے بعد آئے گا۔ جنرل (ر) راحیل شریف ملک کے صدر ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے انہوں نے پیشن گوئی کی کہ بلاول کا سیاسی مستقبل کوئی نہیں ۔ پیپلز پارٹی کی قیادت فاطمہ بھٹو کرے گی۔ عدلیہ کے حوالے سے انہوں نے پیش گوئی کی کہ موجودہ چیف جسٹس کے بعد جو بھی چیف جسٹس آئے گا وہ جسٹس ثاقب نثار سے بھی اچھے کام کرے گا۔ عدلیہ کا وقار بحال رہے گا۔ کرپٹ لوگ تیزی سے قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔ کوئی بھی کرپٹ نہیں بچ سکتا۔

پیر پنجر سرکار نے یکم اگست 1993ء کو عمران خان کے حوالے سے پیشن گوئی کی تھی کہ وہ ہنگامی سربراہ کے طور پر سامنے آئے گا جو آج سچ ثابت ہوئی ہے۔ یکم اگست 1993ء ملک کے موقر روزناموں میں پیر پنجر سرکار کی پیشن گوئی شائع ہو چکی ہے۔ 26اگست 2018ء سے پہلے پہلے ضیاء الحق طیارہ طرز کا کوئی اندوہناک واقعہ رونما ہو سکتاہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک قطب ہے جس کواللہ تعالی ہر سازش سے محفوظ رکھے گا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…